محکمہ صحت پنجاب کی جین سیکونسنگ میں سب ویرینٹ ایکس بی بی کا انکشاف

0
42

محکمہ صحت پنجاب کی جین سیکونسنگ میں سب ویرینٹ ایکس بی بی کا انکشاف ہوا ہے.

پنجاب میں کرونا وائرس کے سب ویرنٹ ایکُس بی بی ( XBB ) اومی کرون ( Omicron ) کا نیا کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کرونا کے نئے ویرنٹ کا انکشاف محکمے کی جین سیکونسنگ کے نتیجے میں ہوا۔ موصول اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے 30 مثبت کیسز پر تحقیق کی گئی، جس کے بعد 5 مثبت کیسز ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کے نکلے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مثبت 3 ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کا تعلق لاہور سے ہے۔ متاثرہ افراد کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ ایکس بی بی اومی کرون ویرنٹ والے افراد کی سفری ہسٹری معلوم کررہے ہیں۔ ایکس بی بی ویرنٹ کا پھیلاؤ تیز ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق سنگاپور اور امریکا سمیت 80 ممالک میں ایکس بی بی اومی کرون رپورٹ ہورہا ہے۔ اب تک پاکستان میں ایکس بی بی اومی کرون کے 24 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ادارہ برائے صحت ’این آئی ایچ ‘ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی کی پاکستان میں موجودگی کی خبر درست نہیں ہے۔ ترجمان این آئی ایچ کے مطابق کچھ علاقوں میں رپورٹ ہونے والا ایکس بی بی ویرینٹ پرانا ہےاور یہ اومی کرون ہے۔ قومی ادارۂ برائے صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے سے اب تک اومی کرون ویرینٹ کے 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Leave a reply