میاں اسلم اقبال کی تاجروں کے جائز مسائل کی ترجیحی بنیادوں پرحل کی یقین دہانی

پنجاب کے امور میں بے جا مداخلت سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں،میاں اسلم اقبال

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی ایم ڈی پیسک کو قرضہ کی حد بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے 90 شاہر اہ قائد اعظم پر آل پاکستان چیمبرز آف سمال ٹریڈرز کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت میاں ظفر اقبال صدر چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز فیصل آباد کر رہے تھے۔ملاقات کے دوران تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔وفد نے سیس و پراپرٹی ٹیکس، سرگودھا میں فرنیچر سٹی کے قیام، پاور لومز،وہاڑی کی انڈسٹریل اسٹیٹ کو موٹروے سے ملانے اور انڈسٹریل اسٹیٹس میں چیمبرز کے دفاتر کے لئے اراضی کے مطالبات پیش کیے۔ سینئر صوبائی وزیر نے تاجروں اور صنعتکاروں کے جائز مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسک کی آسان قرضوں کی سکیم کے تحت قرضہ کی حد ایک کروڑسے بڑھا کر دو کروڑ روپے کر دی جائے گی اورسمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں چیمبر آفس کے قیام کے لئے اراضی لیز پر دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔سینئر وزیرنے قرضہ کی حد2 کروڑ تک بڑھانے کیلئے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کو ہدایت کی۔ سینئر صوبائی وزیر نے وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کو موٹروے سے ملانے کے لئے اپروچ روڈ کی تعمیر کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب بھر میں 24سمال انڈسٹریل اسٹیٹس بنائی گئی ہیں اور انڈسٹریل اسٹیٹس کی 100 فیصد کالونائزیشن کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جار ہا ہے۔

وفد میں چوہدری محمد شفیق انجم بانی صدر فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز، حامد علی سینئر نائب صدر، طارق خان جدون صدر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز،نعیم اشرف اور دیگر شامل تھے۔

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

Comments are closed.