میاں چنوں:مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک

0
70

میاں چنوں:مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک ، اطلاعات کے مطابق آج ایک ایسے واقعہ نے ایک بار پھر ملک میں بے چینی پیدا کردی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ 17موڑ میں مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک ہوگیا ہے

میاں چنوں سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شخص دن بھر شہر میں بھیک مانگتا رہا ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لوگ نماز پڑھنے مسجد آئے تو اوراق کے جلنے کی بو آ رہی تھی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود قرآن مجید کے جلتے ہوئے اوراک دیکھے اور دیکھتے ہی پریشان ہوگئے

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لوگوں نے آگے بڑھ کر دیکھا تو مقتول 1قران پاک جلا چکا تھا،ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نامعلوم گستاخ شخص کو عوام نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا،اس کے بعد مشتعل افراد نےنعش کو درخت سے لٹکا دیا ، حتی کہ مشتعل عوام نے نعش پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ، ادھر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

علاقہ کے ہزاروں کی تعداد میں لوگ موقع پر پہنچ گئے، دوسری طرف ڈی ایس پی ناصر ثاقب کہتے ہیں کہ قبل از وقت کچھ بھی کہنا مناسب نہیں، مرنے والا شخص تلمبہ کا رہائشی نہیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا

ادھر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےانسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے

وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم بھی دیا

Leave a reply