میاں چنوں: ‘بھائی ذہنی طور پر مفلوج تھا اوراس کا علاج جاری تھا’بے گناہ قتل کیا گیا:مقتول کے بھائی کا انکشاف

0
53

میاں چنوں‌ :میاں چنوں: ‘بھائی ذہنی طور پر مفلوج تھا اوراس کا علاج جاری تھا’بے گناہ قتل کیا گیا:مقتول کے بھائی کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے ذہنی معذور شخص مشتاق کے بھائی کا کہنا ہےکہ ان کا بھائی16،17 سال سے ذہنی طور پر مفلوج تھا اور ملتان کے ایک ڈاکٹر سے اس کا علاج ہو رہا تھا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی میں اپنی اور پانے بھائی کی بے بسی پر بات چیت کرتے ہوئے مقتول مشتاق احمد کے بھائی رانا ذوالفقار کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا گیا، اس کے ہاتھوں کی انگلیاں کاٹی گئیں، اس کے مرنے کے بعد بھی لاش کو مارتے رہے۔

رانا ذوالفقارکا کہنا تھا کہ ان کا بھائی 16،17 سال سے ذہنی طور پر مفلوج تھا اور اس کا علاج جاری تھا، میاں چنوں میں ان کا بھائی ہمشیرہ سے ملنے گیا تھا، وہاں کیا ہوا، اس حوالے سے ہمیں علم نہیں ہے۔انہوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہےکہ ہمیں انصاف دلوائیں اور ملزمان کو سزا دی جائے۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں مبینہ طور پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر ہجوم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، اب تک 85 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

Leave a reply