سیالکوٹ:سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔میاں ذیشان رفیق

ڈسکہ میں نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جامع منصوبے پر کام جاری ہے

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاید ریاض سے)سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔
ڈسکہ میں نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جامع منصوبے پر کام جاری ہے، صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق

تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صاف ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنایا جائے گا، قیادت کی جانب سے یہ اہم ذمہ داریاں مجھے ملی ہیں ان کو کماحقہ انجام دینے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا۔

یہ بات انہوں نے آج صوبائی وزیر بلدیات پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے حلقہ انتخاب ڈسکہ آمد پر اہلیان ڈسکہ کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، سابق ایم پی اے چودھری جمیل اشرف سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف سے وفاداری میرے لئے باعث اعزاز ہے، انہوں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میونسپل سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے انفراسٹریکچر کو امپروو کیا جائے گا اور صفائی ستھرائی ، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے اور نئے ڈسکہ دونوں میں جامع ترقیاتی منصوبوں کو شروع کہا جائے گا۔ اور تمام ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈز کی تعمیر نو کی جائے گی اور پانچ سال حکومت کے آخر میں جب عوام کی خدمت میں حاضر ہونگا تو آپ کو بدلا ہوا ڈسکہ دیکر جاؤں گا۔

انہوں نے ڈسکہ میں ٹریفک کی روانی کیلئے انڈر پاسز اور فلائی اوورز تعمیر کئے جائیں گے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی ڈسکہ آمد پر اہلیان ڈسکہ /حلقہ نے جگہ جگہ والہانہ استقبال کیاگیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر روائتی بھنگڑا کا رقص پیش کیا گیا۔

مسلم لیگی کارکنوں نے شیر آیا کے زبردست نعرہ بازی کی اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جامع منصوبے پر کام جاری ہے، 2025 تک ٹرنک سیور اور بارشی پانی کے نکاس کیلئے نالہ جات کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی.

ان منصوبوں کی تکمیل سے ڈسکہ سٹی میں نکاسی آب کے مسائل کا ازالہ کیا جاسکے گا۔ یہ بات انہوں نے نواز شریف اسٹیڈیم میں ڈسکہ ڈویلپمنٹ ریویو لینے کے دوران کیا۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے سی اینڈ ڈبلیو کے مقامی حکام کو ہدایت کی ڈسکہ نہر پر تعمیر پلوں کو آپس میں جوڑنے کیلئے ایک ہفتے کےاندر پرپوزل بنا دیں۔

انہوں نے کہا ڈسکہ کے داخلی روڈ پر سروس لائن کو ملا کھلا کیا جائے اور چوکوں کو ری ڈیزائن کرکے سنگنل فری بنائیں اور خوبصورت ہو ٹرن ڈیزائن کئے جائیں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں روانی ہوسکے۔

انہوں نے کہا فوارہ چوک میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے فلائی اوورز تعمیر کیا جائے اور تجاوزات کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھر پور مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 31 مارچ تک ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہروں اور دیہات میں ایک مرتبہ پوری طرح صفائی کو یقینی بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ کے تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور زیرو ٹالرننس پالیسی اپنا ئی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہات کو صاف کیا جائے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی سمیت سالڈ ویسٹ کو لفٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ تمام دیہات صاف کرنے کیلئے یونین کونسلز اور ضلع کونسل ملکر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوڑا کلیکشن پوائنٹس کو لفٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ویلج کمیٹیوں کا ایکٹیو کیا جائے اور کمیونٹی کو ملا کر صفائی مہم کو کامیاب بنائیں۔

Leave a reply