پی ٹی آئی دھرنے: مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو چلینج دے دیا

miftah

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آئندہ دنوں سدید گرم موسم میں دیئے جانے والے دھرنوں کے حوالے سے چیلنج دے دیا۔

باغی ٹی وی : ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو چیلنج دیا کہ دیکھتا ہوں مئی جون کی گرمی میں عمران خان کتنے دن دھرنا دیتے ہیں گرمی میں ان کے کتنے لوگ پگھل جائیں گے، پہلے تو کئی لوگ ان کے ساتھ تھے لیکن اس بار ان کا ساتھ دینے والے لوگوں نے بھی منع کر دیا ہے۔

ن لیگ نے پیسےدے کرمیری کردار کشی کیلئے ویڈیوز بنوائی ہیں، عمران خان کا دعویٰ

مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ آج پاکستان میں 2019 کے بعد سستی ترین چینی مل رہی ہے، چینی 70 سے 75 روپے فی کلو دستیاب ہے آپ کی وجہ سے ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے نقصان ہو رہا ہے، آئی ایم ایف سے جو پی ٹی آئی کے وعدے تھے اس حساب سے ڈیزل آج 150روپے مہنگا ہونا چاہیے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہماری سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی ہے،امید کرتے ہیں جلد سعودی عرب سے مثبت جواب ملےگا آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرےگا،متحدہ عرب امارات کے وفد کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جب تک پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہوگا ہم مضبوط نہیں ہوں گے سعودی عرب سے تیل کی مقدار بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔

عمران خان کو”پریس فریڈم پریڈیٹر”کا شرمناک خطاب دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف،بلاول کا بھی…

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو مقروض کرکے گئی ہے، عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں، پچھلی حکومت نے20ہزار ارب روپے قرض لیا، عمران خان کے دور میں کرپشن کے بھی ریکارڈ قائم کیے گئے ان کوبتانا ہوگا پنجاب میں فرح گجرکے کہنے پر ٹرانسفر پوسٹنگ کیوں ہوتی تھی؟آئی ایم ایف کو انہوں نے کہا ہم ڈیزل پر نقصان نہیں کریں گے، جو پی ٹی آئی نے وعدے کیے وہ نہیں بتاتے قوم کو؟ عمران خان آئی ایم ایف سے ایسے وعدے کرکے گئے کہ ہمیں پھنسا دیا ۔

مزید کہا کہ پاکستان بھر ساڑھے 5ہزار میگا واٹ بجلی بند تھی، انہوں نےپاور پلانٹ بند کیے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہوئی، آپ بتائیں کتنے بجلی گھر لگائیں؟ آپ لوگوں نے سی پیک منصوبے کو بند کیا ن لیگ کے دور میں ہم چینی 53 روپے فی کلو چھوڑ کر گئے تھے،عمران خان کی حکومت میں چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی، ان کی حکومت جانے کےبعد چینی فوری طور پر سستی ہوگئی کیا یہ اتفاق ہے مزدور کی تنخواہ کا 100فیصد اطلاق ہوگا، ہم کرائیں گے، تنخواہ کم دینے پر نتائج بھگتنا ہوں گے۔

 

مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

Leave a reply