علی امین گنڈا پور کے بھائی کو ریلیف مل گیا

علی امین گنڈا پور کے بھائی کو ریلیف مل گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمر امین گنڈاپور کی درخواست پر حکم جاری کیا ،عدالت نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی حد تک الیکشن کمیشن کا آرڈر آن فیلڈ رہے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ عمر امین کیسے فریق بنا کیا نوٹس جاری نہیں کیا گیا؟ جمعہ تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل رہے گا عدالت نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کیخلاف درخواست پر جواب طلب کر لیا

عمر امین گنڈا پور نے نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،عمر امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیا تھا درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، ریجنل الیکشن کمیشن اور کامران مرتضیٰ فریق بنائے گئے ہیں عمر امین گنڈا پور کی طرف سے سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں درخواست جمع کرائی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن شفافیت کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا، قانون کے مطابق شک کا فائدہ امیدوار کو ملنا چاہیے تھا، سمری انکوائری کے بغیر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار نہیں دیا جاسکتا ہے

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے امیدوار عمر امین گنڈا پور کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا،الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو فیملی شادی میں جانے کی اجازت دے دی الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق پرعمل کرنے کی ہدایت کر دی، علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسمعیل جانے پر پابندی ختم،الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو انتخابی مہم سے روک دیا،الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد پی ٹی آئی امیدوار ڈی آئی خان سٹی مئیر کی دوڑ سے باہر ہو گیا

دوسری جانب وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکو جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن چئیرمین عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا گیا

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں صوبے کی اہم ذمہ داری سونپی۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی مقبول ترین جماعت ہے۔ صوبائی صدر اور کابینہ کی مشاورت سے جلد صوبے میں تنظیم سازی کا آغاز کریں گے۔بلدیاتی انتخابات کے دوسرے فیز میں تحریک انصاف اپنے مضبوط امیدوار میدان میں لائے گی۔پختونخوا کی عوام باشعور ہیں انہیں معلوم ہے کہ مفادات کی سیاست کون کرتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

علی امین گنڈا پور پر جرمانہ کے باوجود کسی قسم کا اثر نہیں ہوا،چیف الیکشن کمشنر

ایک بار معافی دے دیں ،آئندہ خلاف ورزی نہیں ہو گی،علی امین گنڈا پورکی الیکشن کمیشن میں درخواست

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،سٹی میئر کا امیدوار نااہل قرار،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

Comments are closed.