لاہور ہائیکورٹ:پی ٹی آئی نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
درخواست اکمل خان باری نے دائر کی ،درخواست میں پنجاب حکومت ،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ پانچ اکتوبر کو ہے پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں، مینار پاکستان شام پانچ بجے سے لیکر رات دس بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے،جلسہ پرامن اور قانون کے مطابق ہوگا ،مینار پاکستان جلسے کی میں درخواست تاحال زیر سماعت ہےعدالت پانچ اکتوبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے کاہنہ میں جلسہ کیا تھا تاہم گزشتہ روز عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسہ کی ہدایت کی،اور کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کیا جائے،مینار پاکستان جلسہ کے لئےپی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو بھی درخواست دے دی ہے
اب بکرا منڈی میں جلسہ نہیں ہوگا،علیمہ خان کا5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان
لاہور میں عوام اپنی کشتیاں جلا کر نظام بچانے کےلئے نکلیں،علیمہ خان
رؤف حسن کے جبران الیاس کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات،ریاست مخالف بیانیہ بے نقاب
رؤف حسن کا ایک اور پاکستان مخالف بھارتی تجزیہ کار کے ساتھ رابطوں کا انکشاف
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا
تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کے بڑے شہروں میں عوامی جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی قیادت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں راولپنڈی کے بعد میانوالی، کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں جلسے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے تنظیمی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتجاجی تحریک کو مزید فعال کریں۔ جلسوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے مختلف شہروں میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھی مظاہرے کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پی ٹی آئی قیادت حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے اپنی احتجاجی مہم کو تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جلسوں کی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔