میر جعفر اور صادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں ،طاہر اشرفی
میر جعفر اور صادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں ،طاہر اشرفی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ میر جعفر اور صادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں ،
میڈیا سے گفتگو کرتے سابق وزیراعظم کے مشیر علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں نے اچھا نہیں کیا، سب سیاسی جماعتوں کو اس واقعے کی مذمت کرنی چاہئے ملک میں عدالتیں ہونے کے باوجود شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کو خط لکھا میں نے بارہا عمران خان سے خط واپس لینے کا کہا تھا شیریں مزاری نے جو خط اقوام متحدہ کو لکھا وہ واپس لیا جائے اداروں نے کہا ہے کہ انہیں سیاست سے الگ رکھیں
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ میر جعفر اور صادق وہ ہوتے ہیں جو قوموں میں تقسیم پیدا کریں ،عمران خان کو اپنے اور ساتھیوں کے رویے پر غور کرنا چاہئے ، آئیں نفرتیں کم کریں اور میثاق پاکستان کریں میرے لئے سب سے بڑا منصب پاکستان علماء کونسل کا چیئرمین ہونا ہے ، قوم کل بھی متحدہ تھی آج بھی متحد ہے ۔
وزیراعظم نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف
سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی
کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی
امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی