میر شکیل الرحما ن کو بڑا صدمہ

0
59

میر شکیل الرحما ن کو بڑا صدمہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر شکیل الرحمان کے بھائی پبلشرجنگ گروپ میرجاویدرحمان رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے

میرجاوید رحمان کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے، آج ان کی وفات ہو گئی ہے ،وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور ان کی حالت تشویشناک تھی، آج ان کی موت ہو گئی ہے

نیب نے میرشکیل الرحمان کوانکے بھائی میرجاوید الرحمان کی عیادت کی اجازت دی تھی،نیب ترجمان کے مطابق میرشکیل الرحمان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرشدید علیل بھائی کی عیادت کی اجازت دی،میرشکیل الرحمان بھائی کی عیادت کرنے ایک دن کے لیے کراچی جاسکتے ہیں،لیکن بدستور نیب کی حراست میں رہیں گے، نیب نے واضح کیا ہے کہ ریمانڈ کے دوران ضمانت دینے کا اختیار صرف عدالت کو ہے

واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان کو اراضی سیکنڈل کیس میں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے،میر شکیل الرحمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے

Leave a reply