مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ:جی سی ویمن یونیورسٹی میں دو روزہ بک فئیر اور ادبی میلے کا شاندار آغاز

سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) گورنمنٹ کالج...

پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال اٹھادیے

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں کے تیسرے اور...

جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ،جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ،جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں کے...

سندھ ہائی کورٹ ، گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا، ماوا اور مین...

میرشکیل الرحمان کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

میرشکیل الرحمان کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈیٹرا نچیف جنگ گروپ میرشکیل الرحمان کی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے کیس پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے 2 رکنی بینچ پر اعتراض اٹھا دیا ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ دو رکنی بینچ بھی ضمانت کا کیس سن سکتا ہے،جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت کا معاملہ حساس ہوتا ہے چیف جسٹس اگر تین رکنی بینچ کا حکم نہیں دیا ہوا تو ہم نہیں سن سکتے،

عدالت نے کہا کہ اگلے ہفتے تین رکنی بینچ کے سامنے کیس لگایا جائے،

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں میر شکیل الرحمان کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی تھی،جس پر میر شکیل الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا تھا، اب دوبارہ نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے

جنگ و جیو گروپ کے ہیڈ میر شکیل الرحمان کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی جس پر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے.جیو جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن کو نیب نے گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنواز شریف کی نوازشات، لاہور کی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میر شکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا تھا

اس سے قبل میر شکیل الرحمان 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

‏لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

حمزہ شہباز، میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

نواز شریف کے وارنٹ ،عدالت کا تحریری حکم بھی آ گیا

میر شکیل الرحمان کیس میں کیا غلط ہوا؟ سنئے مبشر لقمان کا کھرا سچ

میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan