مجھے نہیں پتہ نعیم الرحمان کون ہیں. مراد علی شاہ

0
70
murad ali shah

ابراہیم حیدری میں بلوچ مجاہد فٹبال گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں شہر کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے، ہم نے شہریوں کو تفریحی مواقع فراہم کرنے کی غرض سے پیپلز اسکوائر بنایا تھا۔ جبکہ وزیراعلیٰ نے مزید یہ کہا کہ ککری گراؤنڈ میں فٹبال گراؤنڈ ،کراٹے کا ہال بنایا گیا ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے شہر میں پانچ مزید گراؤنڈ بنائیں گے.

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ 8 پارک ایسے ہیں جن کو درست کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، یہاں فٹبال گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا ہے، ورلڈ بینک کا شکر گزار ہوں یہ پراجیکٹ ان کے تعاون سے مکمل ہوا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں عام انتخابات ہوں گے، الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور عوامی ووٹوں کی طاقت سے بلاول بھٹو وزیر اعظم منتخب ہوں گے، آصف زرداری انتخابی مہم میں زیادہ توجہ پنجاب پر دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کی شکل کوئی دیکھنا نہیں چاہتا، ان کے احکامات پر ہماری پیپلز سروس پر آگ لگائی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛

خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری

پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتہ نعیم الرحمان کون ہیں، مجھے مرتضی وہاب کا نام آتا ہے، وہ اس شہر کی خدمت کریں گے، ہم نے میئر کی نشست شفاف طریقے سے جیتی ہے، سراج الحق میرے لیے بہت محترم ہیں، وہ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، اور ہمیشہ میری تعریف کی، وہ مجبور ہیں ورنہ میری تعریف ہی کرتے۔

Leave a reply