محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ملتوی

محمد خان بھٹی سے ساز باز کرکے گریڈ 17کے تین سو ملازمین کو غیر قانونی بھرتی کر لیا
0
45
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ : سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو نیب کے حوالے کرنے کا معاملہ، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی اینٹی کرپشن عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کر دی ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق سپریم کورٹ مصروف ہونے کی بنا پر پیش نہ ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی طرف سے مہلت مانگی گئی ،جسٹس شہرام سرور چوہدری نے محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مختلف نوعیت کے کیسز بنائے گئے ہیں اینٹی کرپشن عدالت نے درخواست گزار کو نیب حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ،اینٹی کرپشن عدالت نے خلاف قانون درخواست گزار کو نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیاعدالت نیب حکام کے حوالے کرنے کا حکم کالعدم قرار دے

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور انکے دست راست سیکرٹری کوارڈینیشن راے ممتاز حسین کی ضمانت منسوخی کے لیے حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے حکومت کی درخواست پر سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے سرکاری وکیل کو اس دوران ٹرائل کورٹ سے فیصلہ کرانے کی ہدایت کر دی ،عدالت میں ملزمان محمد خان بھٹی اور راے ممتاز بھٹی کی طرف سے عامرسعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،جسٹس شہرام سرور نے ایڈشنل پراسیکوٹر پراسیکوشن عبدالصمد کی درخواست پر سماعت کی

ایڈشنل پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت میں کہا کہ پرویز الٰہی نے وزیر اعلی کی حیثیت سے اپنے سیکرٹری کوارڈینیشن کو قواعد و ضوابط سے ہٹ کر نو سال کے 33 لاکھ 65ہزار کا سیشن لاکھ الاونس دیا ،سیکرٹری کوارڈینیشن کی حیثیت سے راے ممتاز کو غیر قانونی سپشل الاونس دیا گیا ۔رائے ممتاز نے غیر قانونی خود ہی اپنا سپشل الاونس منظور کرلیا رائے ممتاز نے قواعد و ضوابط سے یٹ کر محمد خان بھٹی سے ساز باز کرکے گریڈ 17کے تین سو ملازمین کو غیر قانونی بھرتی کر لیا ۔سیپکر صوبائی اسمبلی سے اسکی منظوری نہ لی گئی ،رائے ممتاز کے اس غیر قانونی اقدام کو علیحدہ چیلنج کر رکھا ہے ،پرویز الٰہی اور سیکرٹری کوارڈینیشن کے خلاف انٹی کرپشن میں 3جون2023 کو مقدمہ درج ہوا ،سپشل جج اینٹی کرپشن نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوے دونونں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوےئے رہائی کا حکم دے دیا۔عدالت سپشل جج کے ریمانڈ نہ دینے اور ضمانت منظور کرنے کا حکم کالعدم قرار دے،عدالت سپشل جج اینٹی کرپشن کے ضمانتیں کو منظور کرنے کا 26جون کو آرڈر کالعدم قرار دے

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

Leave a reply