ملکہ برطانیہ الزبتھ مرحومہ کو قتل کی دھمکی دینے والے شہری کو عدالت نے نو سال کی سزا دے دی

دھمکی دے کر انسداد بغاوت ایکٹ کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا تھا
0
44
malka bartania

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ کو قتل کی دھمکی دینے والے شہری کو عدالت نے نو سال کے لئے جیل بھیج دیا ہے۔ عدالت کے سامنے ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے ملکہ کو دھمکی دے کر انسداد بغاوت ایکٹ کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا تھا، گذشتہ چالیس برسوں کے دوران بغاوت کے قانون کے تحت پہلے شخص کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔

ملزم جس کا نام جسونت سنگھ اور عمر 21 سال بتائی گئی ہے کو جب گرفتار کیا گیا اس نے سیاہ رنگ کا لباس اور ایک ہڈ پہن رکھی تھی۔ چہرے پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے چڑھا رکھے تھے، وہ2021 مغربی لندن کے علاقے ونڈسر کیسل میں صبح آٹھ بجے کرسمس کے روز گرفتار ہوا تھا۔ جہاں وہ ملکہ کو دھمکی دینے کا مرتکب ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سمن آباد ؛ سرعام خاتون کو ہراساں کرنے کا نیا واقعہ
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، نیوزی لینڈ نے آنگلینڈ کو 9 وکٹو ں سے ہرا دیا
فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی
جی میل نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر عہدے سے فارغ
استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری
الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کے لیے 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری
سونے کی قیمتوں میں کمی
ملکہ برطانیہ جن کا 96 سال کی عمر میں ستمبر 2022 میں انتقال ہوا تھا اس وقت کیسل میں اپنے ولی عہد اور موجودہ شاہ برطانیہ چارلس کے ہمراہ تھیں، اب جمعرات کے روز ملزم کی عدالت میں موجودگی کے دوران سزا سنائی گئی۔ یہ سزا جج نکولس ہلیرڈ نے سنائی۔ جیل بھجوانے سے پہلے ملزم کا ہسپتال میں علاج جاری رہے گا جبکہ عدالت نے قرار دیا کہ اگرچہ ملزم ونڈسر کیسل جائے وقوعہ پہنچنے کے بعد نفسیاتی مریض ہو چکا تھا مگر اس کی جارحیت نمایاں تھی۔ جج کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم نے جب جرم کا ارادہ کیا تھا تو وہ نفسیاتی عدم توازن کا شکار نہیں تھا۔

Leave a reply