امریکی صدر ایشیائی ممالک کے دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے

0
83

سیئول: امریکی جوبائیڈن امریکی صدر ایشیائی ممالک کے دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے-

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بارایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں انہوں نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے تجربات اور یوکرین جنگ کے تناظر میں ایشیائی ممالک کے امریکی صدر نے 3 روزہ دورے کا آغاز جنوبی کوریا سے کیا ہے-

روبل میں لین دین،روسی کرنسی کی قدر میں حیران کن اضافہ

امریکی صدر نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب یون سوک یول سے دوبدو ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے حریف ملک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے تجربات اور ممکنہ جوہری میزائل تجربے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں شمالی کوریا کو جارحیت سےروکنےکے لیےاقدامات پرغور کے علاوہ کورونا وبا سمیت یوکرین میں روسی جارحیت، ماحولیات، ٹیکنالوجی اور دو طرفہ تجارت جیسے نکات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

سابق امریکی صدر کی زبان پھسل گئی ،ویڈیو وائرل

جنوبی کوریا کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن جاپان جائیں گے جہاں وہ وزیراعظم فومیو کشیدہ سے ملاقات کریں گے اور خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کریں گے صدر جوبائیڈن ٹوکیو میں ہونے والی انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ فریم ورک امریکا، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل ہوگا۔

پاکستان میں امریکا کے نامزد سفیر نے اپنےعہدے کا حلف لےلیا

Leave a reply