سیالکوٹ: تنظیم الاخوان کے عہدے داران کی نومنتخب ایم این اے سیدہ نوشین افتخار کو مبارک باد

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض)سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الا خوان ضلع سیالکوٹ کے عہدے داران کی نومنتخب ایم این اے 73 سیدہ نوشین افتخار کو مبارک باد ۔

اس موقع پر نومنتخب ایم این اے کا کہنا تھا کہ ھم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور میڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر پراجیکٹس پر جلد عمل درآمد ھوگا۔ انشاءاللہ حلقے کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہو گی

ہمارا خانوادہ ایک بھرپور سیاسی پس منظر رکھتا ہے اور میں اپنے والد مرحوم سید افتخار الحسن کے نقش قدم پر چلنے ھوۓ عوامی سیاست اور خدمت کی روش پر گامزن ہوں ۔ ت

نظیم الا خوان کے عہدے داران عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ، عارف رفیق،ریحان اللہ مغل،اور ڈاکٹر محمد ندیم ملک نے ان کے جزبے کو سراھتے ہوۓ کہا کہ ہم دعا گو ہیں کے اللہ تعالی آپ کو ہمت و استقامت عطا فرمائے اور آپ اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھا سکیں،

سیدہ نوشین افتخار نے تنظیم الا خوان کے عہدے داران کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شیخ سلسلہ امیر عبدالقدیر اعوان کے بھی شکر گزار ہیں اور ان کے لیے عقیدت کے جذبات رکھتے ہیں۔

Leave a reply