معاشی حالات درست نہ کیے تو …چودھری شجاعت حسین نے بڑی بات کہہ دی
سابق وزیراعظم،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج کل ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے،
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہرجماعت کے قائدین مختلف باتیں کررہے ہیں،ہر جماعت کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہے ہیں،فضل الرحمان ، آصف زرداری اور شہبازشریف ملاقات کیلئے آئے تھے، ملاقات میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی، پرانے واقعات یہاں تک کہ نوازشریف کے متعلق بھی باتیں ہوئیں،
چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا، صرف ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے اگر معاشی حالات درست نہ کیے تو سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی،جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیے،معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے،
واضح رہے کہ مونس الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں کہا تھا کہ وزیراعظم ایک بارپھر پی ٹی آئی والوں کو کہیں گھبرانا نہیں ہم سیاسی لوگ ہیں ،سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں جوگھر آئے ان کا خیرمقد م کرنا اور ملنا ہمارا کام ہے سیاسی معاملات اپنی جگہ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے وزیراعظم سے تعلق بنا ہے اسے نبھائیں گے
ق لیگی رہنما مونس الہیٰ کے اس بیان کے بعد حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر تنقید کی جا رہی تھی کہ گزشتہ چند دنوں میں چوھدری برادران سے اپوزیشن رہنماؤں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف کی ملاقاتوں پر پانی پھر گیا ہے اور ق لیگ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے تا ہم ایک بار پھر اپوزیشن کو امید مل گئی ہے اور یوں لگتا ہے کہ حکومتی کشتی پھنس چکی ہے، اتحادی کسی بھی وقت چھلانگیں لگا سکتے ہیں،
ق لیگی رہنماؤں سے شہباز شریف نے 14 برس بعد ملاقات کی جس کے بعد ق لیگ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی تھی، اجلاس میں اراکین نے تمام تر فیصلوںکا اختیار چودھری پرویز الہیٰ کو دے دیا تھا،پرویز الہیٰ بھی کہہ چکے ہیں کہ ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا
آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے
خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار
جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ
اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
مولانا شہباز شریف،آصف زرداری سے معاملات طے کر چودھری برادران کے پاس پہنچ گئے