موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم

0
37

موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مراد راس نے تعلیم پر بہت تفصیلی بریفنگ دی،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آپ نے وہ کام کیے جو کسی نے نہیں کیے،عثمان بزدار اچھے کاموں میں اپنا نام لانا ہی نہیں چاہتے بدقسمتی سے تعلیم پر کسی نے زور دیا ہی نہیں،ماضی کی حکومتیں چھوٹے کاموں کی بھی بہت تشہیر کیا کرتا تھیں ماضی میں بدقسمتی سے تعلیم پر کسی نے زور دیا ہی نہیں، عثمان بزدار اچھے کام کررہے ہیں لیکن لوگوں کوپتہ ہی نہیں چلتا،سابقہ حکومتیں کام کی بجائےذاتی تشہیرکرتیں تھیں،ماضی کی حکومتوں نےآنےوالی نسلوں کانہیں سوچا،ہمیشہ سوچتا ہوں آپ وہ کام کررہے ہیں جوکوئی صوبہ نہیں کررہا ،عثمان بزدار چپ کرکے کام اورلوگ تنقید کرتے رہتے ہیں،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یکساں نصاب ماضی میں ہونا چاہیے تھا لیکن نہیں کیا گیا،سابقہ حکومتیں کام کی بجائے ذاتی تشہیرکرتی تھیں،ماضی میں ڈیم بنانے پر بھی توجہ نہیں دی گئی، انگریزوں نے ایک خاص کلاس بنانے کیلئے مختلف نظام تعلیم رائج کیے ،میں ایچی سن کالج سے پڑھا ہوں،جب میں باہرگیا تو مجھے محسوس ہوا کہ مجھے اپنے کلچر اوردین سے دور کیا گیا،ماضی کی کسی حکومت نے نہیں سوچا کے مستقبل کا کیا بنے گا،جب ہم آزاد ہوئے تھے تو ہمیں سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دینا چاہیے تھی جن قوموں نےترقی کی ہےوہاں یکساں نظام تعلیم ہے، ایک چھوٹی سی کلاس کیلئے انگلش میڈیم ہے باقی لوگوں کیلئے اردومیڈیم ہے،انگلش میڈیم سسٹم ذہنی غلامی لایا،انگریزوں کا سسٹم تبدیل کرنے کی بجائے ہم نے انہیں مزید بڑھایا ،ہمیں آنے والی آئندہ نسلوں کیلئے سوچنا چاہیے،

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،سو سے زائد افراد زیر حراست

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،اجلاس میں بزدار نے دیا بڑا حکم

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،پولیس افسران کی شامت آ گئی

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

اور پولیس نے عائشہ اکرم کو واقعی گرفتار کر لیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، لڑکی کے ساتھ کا ہوا میڈیکل،عائشہ کے پھٹے کپڑوں بارے بھی حکم آ گیا

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 350 افراد کی نشاندہی ہو گئی

خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل،بزدار سرکار کا بڑا حکم

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 40 ملزمان کی عدالت پیشی

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جب پاکستان کا صدرامریکا جاتا توامریکی صدرایئرپورٹ پرلینے آتے تھے،انگلش میڈیم سسٹم نےہمیں مغربی کلچرکا غلام بنا دیا،ماضی کی حکومتوں نے بہتر گورننس سسٹم پر بھی توجہ نہیں دی،تھوڑے سے لوگوں کوانگریزی پڑھانے کی بجائے سب کوپڑھائیں ،ماضی کی کسی حکومت نے نہیں سوچا کہ مستقبل کا کیا بنے گا مغرب تعلیم میں ہم سے آگے نکل گیا ہے،ماضی کی حکومتوں کی نظر صرف ہمیشہ آنے والے الیکشنز پر ہوتی تھی،فنکشن میں انگریزموجود نہیں ہوگا لیکن وہاں بھی انگریزی میں بولنا شروع ہوجاتے ہیں ،پارلیمنٹ اورسینیٹ میں کچھ لوگ انگریزی بولناشروع ہو جاتے ہیں،ایف بی آرمیں آٹومیشن لانے کی کوشش کررہے ہیں،اپنی کابینہ کو ای گورننس پر لے آئے ہیں ہماری حکومت 10ارب درخت لگا رہی ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمیں اپنے بچوں کوتربیت دینے کی بھی ضرورت ہے،مینارپاکستان میں جوہوا اس سے تکلیف ہوئی،مغرب میں عورت کی اتنی عزت نہیں جوہم یہاں کرتے تھے،جوحرکتیں ہورہی ہیں یہ ہمارے کلچراوردین کا حصہ نہیں ہے،موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ،ہمیں اپنے بچوں کو سیرت النبی ﷺ سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے،قرآن بھی ہمیں کہتا ہے کہ آپ ﷺ کی زندگی سے سیکھو،بچوں کی تربیت ہونا بہت ضروری ہے ،جوتباہی دیکھ رہے ہیں بچوں کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے،

Leave a reply