مودی کی رہائشگاہ کے قریب نوفلائنگ زون میں ڈرون،حکام کی دوڑیں

سیکورٹی حکام نے آپریشن کا آغاز کر دیا،
0
54
indian pm

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کی دہلی میں رہائشگاہ کے قریب نو فلائنگ زون میں ڈرون کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی

سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں، ڈرون تلاش کرنا شروع کیا مگر تین گھنٹے کے طویل ترین آپریشن کے بعد بھی ڈرون نہ ملا، بھارتی وزیراعظم مودی دہلی کے علاقے لوک کلیان مارگ میں رہائش پزیر ہیں، علاقے کی سخت سیکورٹی ہے اور اسے نو فلائنگ زون قرار دیا گیا ہے تا ہم پولیس کے ایک افسر نے اطلاع دی کہ اس نے نوفلائنگ زون میں ڈرون دیکھا ہے جس کے بعد سیکورٹی حکام نے آپریشن کا آغاز کر دیا،

سیکورٹی حکام نے ڈرون کو پکڑنے کے لئے تین گھنٹے تک طویل آپریشن کیا لیکن ڈرون نہ ملا،پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس نے ڈرون کو ہی دیکھا تھا وہ کہاں گیا؟ کچھ نہیں کہہ سکتے ،آپریشن کے دوران قریبی عمارتوں ، گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی لیکن ڈرون نہ ملا ، تحقیقات کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرولر سے بھی رابطہ کیا گیا،انکا بھی کہنا ہے کہ ڈرون نظر نہیں‌ آیا تا ہم پولیس افسر بضد تھا کہ اس نے خود دیکھا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، سیکورٹی اداروں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا جائے گا اور جس گھر سے ڈرون ملا اسکے خلاف کاروائی ہو گی، سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جائے گی،

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

Leave a reply