بھارتی انتخابات،نتائج مکمل،مودی کو وزیراعظم بننے کیلئے اتحادیوں کی مدد درکار

0
191
modi

بھارت میں سات مرحلوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، بی جے پی سمیت کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکی، حکومت بنانے کے لئے اتحادیوں کی ضرورت ہو گی،

نتائج کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 240 نشستوں کے ساتھ سب سے آگےرہی، انڈین نیشنل کانگریس 99 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور سماج وادی پارٹی 37نشستوں کے ساتھ تیسری نمبر پر رہی،آل انڈیا ترینامول کانگریس کزاغم 29 اور تیلگو دیسام 16 اور جنتا دل نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ شیو سینا (یو بی ٹی) نے 9 نشستیں اپنے نام کیں۔

بی جے پی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کے لیے درکار 272 نشستیں اکیلے حاصل کرنے میں ناکام رہی، تاہم اتحاد 295 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سادہ اکثریت کی بنیاد کی حکومت بنالے گا، اس کے برعکس کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد انڈیا نے 231 نشستیں حاصل کرلی ہیں

بھارت کے سابق حکمران اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی میٹنگ آج ہوگی جس میں بی جے پی نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم نامزد کرانے کی کوشش کرے گی۔ وہیں اپوزیشن اتحاد کا بھی اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے ہوں گے اب وزیراعظم کا فیصلہ پارلیمان کرے گا ، مودی تیسری بار وزیراعظم بن پائیں گے یا نہیں یہ ایک دو روز میں پتہ لگ جائے گا،

دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کے دوران بے جے پی کی قیادت میں بننے والے اتحادی گروپ ’این ڈی اے‘ نے جیت کا دعویٰ کیا اور اسی تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ وہ اپنی تیسری مدت میں کرپشن کو جڑ سے ختم کریں گے۔میں اس نعمت کے لیے تمام ہم وطنوں کا مقروض ہوں۔ آج کا دن بہت مبارک ہے۔ اس مبارک دن پر، این ڈی اے کا مسلسل تیسری بار حکومت بنانا یقینی ہے،آج کی جیت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی جیت ہے۔ یہ ہندوستان کے آئین کے ساتھ اٹوٹ وفاداری کی جیت ہے۔ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے وعدے کی جیت ہے۔ یہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس منتر کی جیت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار کا نام بھی لیا

وارانسی سیٹ سے مودی ڈیڑھ لاکھ کی لیڈ سے جیت گئے
بھارتی وزیراعظم مودی وارانسی کی سیٹ سے الیکشن جیت گئے ہیں، مودی نے چھ لاکھ 12 ہزار 970 ووٹ لئے ہیں،مودی ایک لاکھ 52 ہزار 513 کی لیڈ سے جیتے ہیں، مودی کے مقابلے میں کانگریس کے اجے رائے امیدوار تھے جنہوں نے تقریبا ساڑھے چار لاکھ ووٹ لئے ہیں، مودی 2014 اور 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں اسی سیٹ سے جیت کر وزیراعظم بنے تھے۔

مودی حکومت کے 15 وزیر الیکشن ہار گئے
اسمرتی ایرانی کو امیٹھی سیٹ سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیرلہ کی سیٹ پر مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر کانگریس کے ششی تھرور سے ہار گئے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو سماج وادی پارٹی کے اتکرش ورما کے ہاتھوں شکست ہوئی،ریاستی وزیر تعلیم سبھاش سرکار مغربی بنگال بھی ہار گئے۔مرکزی قبائلی امور کے وزیر اور موجودہ ایم پی ارجن منڈا جھارکھنڈ کی سیٹ سے ہار گئے ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت کیلاش چودھری بھی ہار گئے ہیں۔ مرکزی وزیر ایل مروگن تمل ناڈو سے ہار گئے۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نستھ پرمانک کوچ بہار سیٹ پر ہار گئے۔ مرکزی وزیر سنجیو بالیان سماج وادی پارٹی کے ہریندر سنگھ ملک سے 24,000 سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے۔ مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کو بیدر میں کرناٹک کے وزیر ایشور کھنڈرے کے بیٹے ساگر کھنڈرے سے ہار گئے، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت کوشل کشور سماج وادی پارٹی کے امیدوار آر کے سے ہار گئے۔مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے ایس پی کے بیریندر سنگھ سے ہار گئے۔ پنچایتی راج کے وزیر مملکت کپل پاٹل کو بھی شکست ہوئی، وزیر مملکت برائے ریلوے راؤ صاحب دانوے بھی ہار گئے،وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود بھارتی پوار بھی انتخابات نہ جیت سکے.

بھارت نے فیصلہ دے دیا مودی نہیں چاہیے، راہول گاندھی
کانگریس کا کہنا ہے کہ واضح ہے انتخابات میں مینڈیٹ ہمیں ملا ہے ،انتخابی نتائج بی جے پی کی واضح ہار ہے ، عوام نے مودی اور اس کے نظریے کو مسترد کردیا ،راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کا شکر گزار ہوں کہ آئین بچانے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے ، مجھے یقین تھا بھارتی عوام ایک ساتھ کھڑے ہو کر لڑیں گے ،لڑائی آئین کو بچانے کی تھی اور عوام نے مودی کو جواب دے دیا ،مودی کو واضح شکست ہوئی ہے، ہم نے بی جے پی نہیں ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑے، خفیہ ایجنسیاں ، بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی ،بھارت نے فیصلہ دے دیا مودی نہیں چاہیے، عوام مودی اور ان کے حواریوں کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے،

بھارتی انتخابات،کروڑ پتی افراد، مقدمات میں نامزد، جیلوں میں گرفتار بھی جیت گئے
2024 کے بھارتی انتخابات میں ہزاروں امیدواروں نے ایک دوسرے کا مقابلہ کیا،کروڑ پتی امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا تو مقدمات کا سامنا کرنے والے افراد نے بھی قسمت آزمائی۔2573کروڑ پتی امیدوار میدان میں اترے۔ جن میں سے 503 کروڑ پتی کامیابی حاصل کرپائے۔ بھارتی ہدایتکارہ اور اداکارہ ہیمامالنی دو سو اٹھہتر کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالکہ ہیں۔4013گریجویٹس امیدواروں میں سے390 امیدوار اپنی نشست لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔2019میں کامیاب ہونے والے لوک سبھا کے ارکان میں سے324نے 2024کے الیکشن میں حصہ لیا جن میں سے212 ممبران اپنی کامیابی کو یقینی بنا پائے۔1643 ایسے امیدواربھی تھے جنہیں مقدمات کا سامنا تھا، جن میں سے کامیاب امیدواروں کی تعداد 250ہے۔آسام جیل میں قید خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ بھی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کانگریسی رہنما راہول گاندھی کو بھی انیس مقدمات کا سامنا ہے۔

راہول گاندھی نے اتر پردیش کی نشست رائے بریلی سے تقریبا 4لاکھ کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی کی نشست سے جیتے مگر برتری کا مارجن صرف ڈیڑھ لاکھ ووٹ رہا۔ ایودھیا(فیض آباد) جہاں بابری مسجد کو شہید کیا گیا وہاں سے بھی بی جے پی کو بری طرح ناکامی کا سامنا رہا۔ سماج وادی پارٹی کےآودھیش پرساد ساڑھے پانچ لاکھ ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے استعفیٰ دے دیا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، مودی تیسری بار الیکشن جیتےہیں اور وہ اب تیسری بار وزیراعظم بنیں گے، مودی 8 جون کو تیسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے، کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارتی وزیراعظم نے صدر کی رہائش گاہ جا کر لوک سبھا تحلیل کرنے کے لیے سفارشی خط پیش کیا۔مودی کا استعفیٰ بھارتی صدر نے منظور کر لیا ہے

بھارتی انتخابات، مسلمان امیدوار بھی الیکشن جیت گئے
بھارتی انتخابات میں کم از کم 78 مسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا،2019 میں بھارتی انتخابات میں 115 مسلمان امیدوار تھے،کئی مسلمان امیدوار جیت چکے ہیں ،سہارنپور سے کانگریس کے امیدوار عمران مسعود جیتے ہیں، کیرانہ سے سماج وادی پارٹی کی نوجوان امیدوار اقرا حسن چودھری نے بی جے پی کے پردیپ کمار کوشکست دی ہے،غازی پور کے افضال انصاری نے سیٹ جیت لی، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حیدر آباد سے سیٹ جیتی،لداخ میں آزاد امیدوار محمد حنیفہ ،عبدالرشید شیخ نے جموں و کشمیر کی بارہمولہ سیٹ سسے کامیابی حاصل کی،نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد نے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف 281794 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سری نگر میں این سی امیدوار آغا سید روح اللہ مہدی جیتے ہیں،اتر پردیش میں، سماج وادی پارٹی کے محب اللہ ، سنبھل سے ضیا الرحمان،مغربی بنگال سے یوسف پٹھان، بہار سے محمد جاوید ، کٹیہار میں طارق انور ، دھوبری، آسام میں رقیب الحسین جیت چکے ہیں،

بھارتی انتخابات میں چار کم عمر امیدوار بھی الیکشن جیت گئے ہیں،چاروں امیدواروں کی عمریں 25 برس ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق پشپیندر سروج، پریا سروج، سنجنا جاٹو اور شمبھاوی چوہدری کی عمریں 25 سال ہیں اور وہ لوک سبھا الیکشن جیت چکے ہیں،پشپیندر سروج، پریا سروج نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ سنجنا جاٹو کو کانگریس اورشمبھاوی چودھری کو لوک جن شکتی پارٹی نے ٹکٹ دیا تھا،

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

Leave a reply