مودی کی امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی

0
63
مودی-کی-امریکہ-کی-نائب-صدر-کملا-ہیرس-سے-ملاقات-کی #Baaghi

واشنگٹن ڈی سی :مودی کی امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس سے کل رات واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے اپنی پہلی بالمشافہ میٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران مودی اور کملا ہیرس نے کووڈ19کی صورتحال اور عالمی وبا کو قابو میں رکھنے کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے اس دور میں امریکی حمایت کی ستائش کی۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ٹیکہ کاری مہم کے لئے بھارت کی تعریف کی۔ دونوں رہنماوں نے بات چیت کے دوران افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران ایک کھلے و آزاد اور سب کی شمولیت والے ہند بحرالکاہل خطے کی ضرورت کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت- امریکہ اور Quad کو سپلائی چین اور نئی ٹیکنالوجی میں شراکت داری کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔دونوں نے مستقبل کے اشتراک نیز خلائی تعاون ، انفارمیشن ٹیکنالوجی خصوصاً ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے شعبے میں تعاون کرنے کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔

مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی قیادت میں بھارت امریکہ تعلقات مستقبل میں مزید بہتر ہوں گے۔

Leave a reply