مودی سرکار نے مدد نہ کی، باہمت 13 سالہ بیٹی مزدور باپ کے کام آئی، سائیکل پر والد کو بٹھا کر کیا 1000 کلو میٹر کا سفر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤں ہے اور بڑی تعداد میں مزدور اپنے علاقوں میں جانے کے لئے پھنسے ہوئے ہیں، مختلف واقعات میں 50 سے زائد مزدوروں کی واپس جاتے ہوئے حادثات میں موت ہو چکی ہے، پھر بھی مودی سرکار نے مزدوروں کے لئے کچھ نہیں کیا
لاک ڈاؤں کی وجہ سے مزدور طبقہ بھارت میں انتہائی پریشان ہے، ایک طرف کام ختم ہو گیا دوسری جانب طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیسے بھی ختم ہو گئے، ایسے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں گھرانے بھارت میں ایسے ہیں جو دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں.
لاک ڈاؤن کے دوران مودی سرکار نے تو مزدور کی مدد نہ کی البتیہ مزدور کی 13 سالہ بیٹی اسکے کام آ گئی،13 سالہ لڑکی جیوتی کے والد موہن پاسواں گڑگاؤن میں رکشہ چلاتے تھے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انکا کام بند ہو گیا، لاک ڈاؤن سے قبل ان کے پاؤں میں ایک حادثے میں چوٹ لگی تھی، جیوتی اپنے والد کے ہمراہ کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھی اور والد کی خدمت کر رہی تھی کہ ان کے پاس لاک ڈاؤں میں کام نہ ہونے کی وجہ سے پیسے ختم ہو گئے
جیوتی آٹھویں کلاس میں پڑھتی ہے ، پیسے ختم ہونے پر انہوں نے گاؤں جانے کا پروگرام بنایا تو گاڑی والے نے 6 ہزار روپے مانگے جو انکے پاس نہیں تھے، حکومت سے مدد کی اپیل کی لیکن کسی نےانکی مدد نہ کی، انکے پاس کرایہ مکان دینے کے لئے بھی پیسے نہ تھے اور رکشہ کا مالک بھی پریشان کر رہا تھا ایسے میں جیوتی نے ہمت سے کام لیا
جیوتی نے 1200 روپے سے ایک پرانی سائیکل خریدی اور اپنے والد کو سائیکل پر بٹھا کر ایک ہزار کلو میٹر سے بھی زیادہ سفر طے کر کے گھر پہنچ گئی،، راستے میں بھی انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اس دوران لوگ راستے میں انکی کھانے پینے میں مدد کرتے رہے،
جیوتی کا کہنا تھا کہ اس کے پاس سائیکل سے سفر کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا۔ اس نے بہار جانے کے لئے ایک ٹرک والے سے بات کی تھی لیکن اس نے 6 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔میرے پاپا کے پاس 6 ہزار روپے نہیں تھے۔ لہذا میں نے سائیکل سے ہی جانے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ گڑگاؤں سے دربھنگہ تک کا سفر بہت کٹھن تھا مگر اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا
جیوتی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پاپا کو سائیکل پر بیٹھا کر 10 مئی کو گڑگاؤں سے چلنا شروع کیا اور ہفتہ 16 مئی کی شام تک ہم گھر پہنچ گئے۔ خدا کا شکر ہے ہم اپنے گاؤں میں آ گئے۔
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی
حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل
کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا
مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا
جیوتی کی جانب سے والد کو سائیکل پر گھر پہنچانے پر گاؤں والے اسکے حوصلہ کی تعریف کر رہے ہیں۔ دونوں باپ بیٹی کا گاؤں پہنچنے پر طبی معائنہ کیا گیا اور اس کے بعد گاؤں کی ہی ایک لائبریری میں 14 دن کے لئے انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔








