محسن بیگ نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا مراد سعید عدالت پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن بیگ نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا مراد سعید ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے
سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے محسن بیگ کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کوٹ اپیل دائر کی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق مراسد سعید نے صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں اخراج مقدمہ کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا ہے
مراد سعید نے سنگل بینچ کے 8 اپریل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ میں اپیل دائرکی ہے جس میں مراد سعید کی جانب سے محسن بیگ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں وکیل کے توسط سے کہا گیا ہے کہ محسن بیگ کے ریمارکس نے مراد سعید کی ساکھ کو نقصان پہنچایا سنگل رکنی بینچ نے اخراج مقدمہ کا حکم دیا سنگل رکنی بینچ نے مراد سعید کو نوٹس جاری کرکے موقف بھی نہیں سنا سنگل رکنی بینچ نے سنے بغیر ایف آئی آر خارج کی آٹھ اپریل کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اس لیے اسے کالعدم قرار دیا جائے
واضح رہے کہ محسن بیگ کو گھر سے گرفتار کیا گیا تھا تا ہم بعد میں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا، رہائی کے بعد محسن بیگ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان بدید نہیں کم ظرف ہے، دوستی کے رشتے میں کم ظرفی نہیں ہوتی، کسی سے ناراض ہو جائیں تو خواتین اور بچوں تک نہیں جاتے، مجھے تو اس شخص کو دوست کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے، جس کے ساتھ بھی اسکی دوستی تھی اس سب کے خاندان پر پرچہ کٹوایا، علیم خان، جہانگیر ترین، میں بچا ہوا تھا میرے بیٹے کو بھی اس کیس میں ڈال دیا، میں سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس طرح یہ کر سکتا ہے، کورٹ نے ثابت کر دیا کہ نہ وارنٹ تھا نہ ایف آئی آر درج تھی، یہ مسنگ پرسن بنا کر مجھے اٹھانا چاہتے تھے، بعد میں جو کیس انہوں نے بنایا اس میں دو گھنٹوں میں ضمانت ہونی تھی، سولین کپڑوں میں یہ میرے گھر میں آئے، اسلحہ کا لائسنس مجھے ریاست پاکستان نے دیا، لائسنس اور ہتھیار گھر خاندان کے دفاع کے لئے ہے، میں نے کسی سرکاری دفتر جا کر فائرنگ نہیں کی، کئی صحافی زخمی ہوئے، فوت ہوئے ،کئی مسنگ ہیں، میں فیملی گھر کا دفاع کروں گا
محسن بیگ کا مزید کہنا تھا کہ میرا عمران خان سے کوئی ذاتی ایشو نہیں، ہم سپورٹ کر رہے تھے، ایک نظریے پر ساتھ تھے، میں نے ڈھائی برس پہلے انکو ایک میسج کیا اور پھر نمبر بلاک کر دیا، اسکے بعد نمبر نہیں کھولا، نیا نمبر بھی بعد میں مجھے بھیجا میں نے وہ بھی بلاک کر دیا، میرا ذاتی ایشو آج بھی کوئی نہیں لیکن جن نظریات پر کھڑے تھے وہ کہاں ہیں،میں نے کوئی لڑائی نہیں کی، نمبر بلاک کیا اور سائڈ پر ہو گیا، میں انکا ذاتی ملازم نہیں ، انہوں نے ہمارا مال کھایا،ہم نے انکا نہیں کھایا،
محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان
گرفتار محسن بیگ پر ایک اور مقدمہ درج
کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر
ویڈیو برآمد کروانی ہے، پولیس نے محسن بیگ کا مزید ریمانڈ مانگ لیا
33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ
مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری
کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال
محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا