معید یوسف کی بھی اسرائیلیوں سے ملاقاتیں ہوئیں، بلاول کے بیان پر معید یوسف بھی خاموش نہ رہے

معید یوسف کی بھی اسرائیلیوں سے ملاقاتیں ہوئیں، بلاول کے بیان پر معید یوسف بھی خاموش نہ رہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بڑی سیاسی جماعت کے لیڈرنے من گھڑت بیان دیا،

ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ بلاول نے تاثردیا میں نےاسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کیں،آن ریکارڈ کہتا ہوں میں نےاسرائیلی حکام سے ملاقاتیں نہیں کیں،آن ریکارڈ کہتا ہوں میں نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا،وزیراعظم عمران خان اسرائیل کے معاملے ر واضح موقف رکھتے ہیں پاکستان دوریاستی حل تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، میرا یہ کہنا کافی ہے باقی باتیں سازشی نظریے کے سوا کچھ نہیں،

ڈاکٹر معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے زلفی بخاری بارے کہہ دیا تو میں کیا کروں، پروپیگنڈہ چلتا رہتا ہے، وزیراعظم کا بیان پالیسی ہوتا ہے، جو ڈائریکشن آتی ہے وہ فالو ہوتی ہے،زلفی بخاری نے تردید کر دی ہے وہ نہیں گئے،

قبل ازیں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں معید یوسف کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ سے تعلقات بہتر ہوں اور افغانستان میں استحکام آئے جو پاکستان، امریکہ اور دیگر ممالک کے بغیر ممکن نہیں پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور سیاسی حل کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے ،پاکستان جیو اکنامک ویژن کے تحت امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے، اس سے بہتر موقع تو پاکستان کے پاس نہیں ہے۔ امریکہ بھی ہمارے ساتھ کام کرے گا اور روس بھی تیار ہے۔ اورچین کے ساتھ تعلق تو بڑھنا ہی بڑھںا ہے، چائنہ کے ساتھ ہم نے راہداری بنائی امریکہ برطانیہ اور دیگر ممالک اپنی کمپنیز پاکستان لائیں۔ امریکہ سے تجارت، معیشت سمیت ہر چیز پر بات ہو گی۔ لیکن فیصلہ وہ ہوگا جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔ اگر وہ فیصلہ نہیں ہوا تو ہم نا کر دیں گے۔

واضح رہے ہیں کہ بلاول نے کہا تھا کہ حکومت قوم کے سامنے تفصیلات آئے، رات کے اندھیرے میں جو ہو رہا ہے اس پر ہمیں تحفظات ہیں،جہاز نے پاکستان آ کر زلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کس کو اٹھایا؟ ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئیں، دوسری ملاقات معید یوسف کی ہوئی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے سینئر مشیر ، سید زلفی بخاری نے نومبر کے آخری ہفتے میں اسرائیل کا مختصر دورہ کیا ،اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برطانوی شہری ہیں اور انہوں نے برطانوی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کیا اور تل ابیب پہنچے، اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ زلفی بخاری نے وزارت خارجہ میں سینئر حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا،زلفی بخاری کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے ہوا ، عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی خبر کی تصدیق، آرمی چیف کا دورہ سعودی طے

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی سفیر کی اسلام آباد کے لاہور میں اہم ملاقاتیں جاری، سابق وزیراعظم سے ملنے پہنچ گئے

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

عمران خان کے حکم پر سابق مشیر زلفی بخاری کا اسرائیل کا دورہ،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل پر وزیراعظم ہاؤس سے رد عمل آ گیا

اسرائیل گیا تھا یا نہیں؟ زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی

زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں، بلاول نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

Comments are closed.