پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا ایجنڈا دوسروں کے کندھے پررکھ کربندوق چلانا ہے ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں اسلم اقبال نے سمن آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن دیکھواورانتظارکروکی پالیسی پرعمل کررہی ہے ،اپوزیشن رہنماؤں پر مقدمات تحریک انصاف نے نہیں بنائے،مسلم لیگ ن دور میں بنے،عوام تاریخ کےسب سے بڑے قرض کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں،
شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا
میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کا حکومت کیخلاف اتحاد صرف اپنی کرپشن چھپانے کیلیے ہے،اپوزیشن جماعتیں عوام تو کیا خود ایک دوسر ے سے بھی مخلص نہیں
چودھری شوگر ملز ، تمام شراکت داروں سے ہوں گی تحقیقات
میاں اسلم اقبال نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کبھی اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات کا جواب نہیں دیا ، ان دونوں جماعتوں کی حکومتوں میں تو تحائف بھی گھروں میں چلے جاتے تھے ، کرپٹ عناصر کا واویلا ’چور مچائے شور‘ کے سوا کچھ نہیں ہے، دوسروں کو عدالت جانے کا کہنا ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ کے مترادف ہے۔
مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم
اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا