مزید دیکھیں

مقبول

مولانا کا لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کا بیان، شیخ رشید نے جواب دے دیا

مولانا کا لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کا بیان، شیخ رشید نے جواب دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 4 ریل کاریں چل پڑی ہیں ،کوہاٹ ایکسپریس بھی آج چل پڑے گی،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ریلوے پنشنرز کےمسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،وزیراعظم عمران خان5سال پورے کریں گے ،چاہتے ہیں لوگ کورونا کے باعث ریل پر فاصلے سے سفر کریں، خواہش ہے عمران خان لاہور میں پنشن والوں کو خود چیک تقسیم کریں، جلسوں سے عمران خان جانیوالے نہیں،مولانا فضل الرحمان نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی ہے،مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو پشاور جلسے سے کورونا ہوا،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی ہے ،فضل الرحمان بند گلی میں داخل نہ ہوں، اپوزیشن کو سوچنا چاہئے حالات اب ایسے نہیں رہے، انٹرنیشنل سیاست نئے دوراہے میں داخل ہو رہی ہے، اندر کا خلفشار زیادہ نقصان ہو رہا ہے، جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل تسلیم نہیں ہو سکتا،نیب اور این آر او کے علاوہ بات چیت کیلئے تیار ہیں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے ایم ایل ون کی وجہ سے روزگار ملنے والا ہے،پاکستان کے لوگوں نے عمران خان کوووٹ دیئے، مہنگائی کی وجہ کیا ہے عوام یہ بھی سوچیں،لوٹ مار کرنیوالوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، ڈالر حقیقی قیمت پر آیا تو مہنگائی کھڑی ہو گئی، اس کو کنٹرول کر رہے ہیں،لئی ایکسپریس رہ گئی ہے اس کے بعد میں سیاست سے ریٹائرڈ ہو رہا ہے، میری زندگی کے دو مشن تھے، سولہ سال پہلے نالہ لئی کا افتتاح کیا تھا اور سولہ سال پہلے ہی ایم ایل ون کے لئے دستخط کئے تھے، دونوں مسئلے حل کریں گے

جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئی

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی مثبت رائے لیکن نواز شریف کا بیانیہ مختلف ہے، مذاکرات کا کوئی راستہ کوئی سیاستدان بند نہیں کرتا، ن لیگ میں بھی ذمہ دار لوگ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ افواج کا نام لے کر تنقید کی جائے،انکی سیاست کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے، کوئی ملک ایسا نہیں جس میں اداروں کا کردار نہ ہو، ایک خاص مقصد کے لئے نشانہ بنانا اور دنیا میں یہ تاثر دینا کہ آپ بہت بڑے لیڈر ہیں لیکن لیڈر بہادر ہوتا ہے، قوم کو کرونا میں جھونک رہے ہیں، کرونا لیڈر یا ورکر کو نہیں دیکھتا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan