وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول میں کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے، قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب دشمن سے مقابلہ کرتی ہیں، مودی سے غلطی ہوگئی ہے لیکن اب ہم اسے جانے نہیں دیں گے، بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے اور آخری حد تک لڑیں گے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار کوکشمیر کامسئلہ گلے میں پڑ گیا ہے،کشمیریکجہتی ٹرین مارچ کا مقصد عوام میں شعور اور آگہی پیدا کرنا ہے،27ستمبرکو وزیراعظم کا خطاب تاریخی ہوگا،ساری دنیا عمران خان کے خطاب پر خوشی کا اظہار کرے گی،

جس جس نے گاجریں کھائیں اس کو نیب کا چورن ملے گا، شیخ رشید

قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے نے سکھر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات سے معاملے کا حل چاہتےہیں، دوسری صورت میں پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں آجائے گا، ہم جنگ کی خواہش نہیں رکھتے، اگر ہوئی تو پاک بھارت آخری جنگ ہوگی، پاک فوج سرحدوں کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف جلد رقم واپس کریں گے،کرپٹ سیاستدانوں نے پیسے واپس کرنے شروع کردیئے ہیں، نیب کے ڈر سے بیوروکریسی بھی کام نہیں کر رہی، پرانی پٹری ہے، بارشوں کی وجہ سے ٹرینیں لیٹ ہو رہی ہے، ریلوے میں 10 ارب روپے زیادہ کمایا ہے۔

Shares: