موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کر دی

موڈیز کی جانب سے پاکستان کو سی اے اے ٹو (Caa 2) ریٹنگ دئے جانا حکومت کی معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کا بین الاقوامی اعتراف ہے : وزیراعظم
0
60
moodys

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی ہے
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نےپاکستان میں معاشی بہتری کا اعتراف کرلیامموڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔ مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں قرضوں کے لیے ایشور ریٹنگ اپ گریڈ کر دی گئی،موڈیز نے سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ سی ڈبل اے 3 سے بڑھاکر سی ڈبل اے 2 کردی ہے، اس کے علاوہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کا آؤٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر مثبت کردیا گیا، کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونا پانڈا بانڈز اور کمرشل کریڈٹ کے لیے اچھا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا،وزیراعظم محمد شہباز شریف نےبین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں.گزشتہ دورِ حکومت میں ملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی. پاکستانی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا، معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے. حکومت کی جانب سے قومی مفادات کو سیاسی مصلحتوں پر ترجیح دینے کی پالیسی کے مثبت اثرات اب معیشت پر نظر آنے لگے ہیں،موڈیز کی جانب سے پاکستان کو سی اے اے ٹو (Caa 2) ریٹنگ دئے جانا حکومت کی معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کا بین الاقوامی اعتراف ہے ،امید ہے کہ معیشت اسی رفتار سے مثبت سمت میں آگے بڑھتی رہے گی ،اس اہم پیشرفت اور معیشت کی مجموعی بہتر صورت حال کے حوالےسے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،دوست ممالک سے ملک کے مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار حکومت کی کاروبار و سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے،دوست ممالک سے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں.تمام وزراء اور متعلقہ ادارے مجوزہ منصوبوں پر پیش رفت کو تیز بنانے کیلئے اقدامات کریں.پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات و قیمتی پتھروں اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے. ان شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ لاکھوں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے.

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply