موٹروے زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ جاری

0
32

10:35 AM
موٹروے زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ جاری

باغی ٹی وی : لاہور،موٹروے زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا. فیصلے میں‌بتایا گیا کہ ریپ کا جرم انتہائی سنگین ہے، ایسے ملزموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے، عدالت نےکہا کہ عابد ملہی اور شفقت علی نے خاتون کو اسکے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کے الزامات حقیقت پر مبنی ہیں،

عدالت کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون نے نہ صرف ٹرائل میں بلکہ جیل میں بھی مجرموں کی شناخت کی،تفتیشی ٹیم کی کوتاہیوں کے باوجود خاتون کی فرانزک گواہی رد نہیں کیا جا سکتا،مجرموں نے اپنا مطالبہ منوانے کیلئے متاثرہ خاتون کو اسکے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی،مجرموں عابد ملہی اور شفقت علی کی موت واقع ہونے تک پھانسی دی جائے،

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

زنا بالجبر کے الزام میں مجرم عابد ملہی اور شفقت کو موت کی سزا سنائی گئی. مجرموں کی موت کی سزا پر عملدرآمد لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے مشروط ہوگا.عدالت نے مجرموں کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا.

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

Leave a reply