موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا،چور حویلی سے موٹر سائیکل لے اڑے

قصور
نواحی گاؤں بھیڈیاں کلاں نزد ساندہ پھاٹک میں نامعلوم چور حویلی سے موٹر سائیکل سی جی ون ٹو فائیو لے اڑے

تفصیلات کے مطابق قصور میں موٹر سائیکل چوری ہونے کا سلسلہ نا رک سکا عامر لطیف ولد محمد لطیف سکنہ بھیڈیاں کلاں تھانہ گنڈہ سنگھ نے درخواست دی کہ مورخہ 18_4_21 کو وہ نماز مغرب کے وقت اپنے کھیتوں میں موجود حویلی سے گھر کھانا کھانے پیدل آیا اور اپنی موٹر سائیکل سی جی ون ٹو فائیو نمبر LEY_ 5309 ماڈل 20 اپنی حویلی پر ہی چھوڑ آیا جسے حویلی کی دیواریں جو کہ لگ بھگ 10 فٹ اونچی ہیں پھلانگ کر نامعلوم چور لے اڑے جس کا علم مجھے تقریبا رات 9 بجے حویلی پہنچنے پر ہوا جس پر میں نے 15 پر کال کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر مجھے تسلی دی اور موٹر سائیکل ڈھونڈ کر دینے کا وعدہ کیا اور میری درخواست درج کرلی
متاثرہ شحض نے جلد سے جلد موٹر سائیکل ڈھونڈ کر نامعلوم چوروں کو پکڑ کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply