موٹروے پولیس اور محکمہ ایکسائز کے اہلکارآپس میں لڑ پڑے،مقدمہ درج

0
64

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکوڑہ خٹک کے قریب موٹروے پولیس اور محکمہ ایکسائز کے اہلکارآپس میں لڑ پڑے

موٹروے پولیس کی جانب سے محکمہ ایکسائز کے انسپکٹرسمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا،ایکسائز اسکواڈ اور موٹر وے پولیس اہلکاروں کی لڑائی گاڑیوں کی چیکنگ کے معاملے پر ہوئی،آپس میں تکرار کے دوران معاملہ ہاتھا پائی تک جاپہنچا,اطلاع پر دونوں طرف سے مزید نفری اورمقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی

قومی شاہراہ پر اکوڑہ خٹک کی حدود میں ایکسائیز عملے نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔ایکسائیز کے عملے نے ایک بار پھر بغیر اطلاع کے قومی شاہراہ پر چیکنگ شروع کردی۔موٹروے پولیس نے حفاظتی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشگی اطلاع بارے بریف کیا۔ایکسائیز عملے نے موٹروے پولیس کے پیٹرولنگ سٹاف پر حملہ کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کی مدعیت میں ایکسائیز عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی،قانونی طور پر قومی شاہراہ پر موٹروے پولیس کو پیشگی اطلاع کے بغیر چیکنگ شروع نہیں کی جاسکتی۔موٹروے پولیس کی موجودگی میں محفوظ جگہ کا انتخاب کرکے چیکنگ کی جاتی ہے۔ایکسائیز عملے نے موٹروے پولیس کو گاڑیوں کی چیکنگ کے حوالےسے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی۔

Leave a reply