ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی

0
151

ایم کیوایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔

باغی ٹی وی : کراچی میں بلدیاتی پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں تاہم اب مزید تاخیر کیلئے ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست دائر کر دی ہے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، ہمیں بھی فریق بنا کر سنا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کا حکم،دو ہفتے میں رپورٹ طلب

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون سازی کے بغیر بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جائیں کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارا مؤقف بھی سنا جائے۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور عدالت نے الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

ودوسری جانب کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے سندھ کابینہ نے مزید 90 روزکی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویزمنظور کرلی اور اس حوالے سے سندھ حکومت نے خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سندھ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 90 روز تاخیر کی تجویز کی منظوری دی سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مزید تین ماہ تاخیر کرانے کی تجویز کابینہ نے منظور کی ہے سندھ کابینہ نے بلدیاتی ایکٹ 2013 کے اختیارات کے تحت منظوری دی ہے۔

ریگولیٹری فریم ورک سے تجارتی مسائل حل کریں گے،گورنر اسٹیٹ بینک کی چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہانی

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے بار بار الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ بہت ہو گیا اب کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کروائیں۔

چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیے کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے، کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کیوں نہیں کروا رہے؟ الیکشن کرانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی رپورٹس کہاں ہیں؟ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ سیلاب میں کون سی پولیس جاتی ہے؟ بتائیں سیلاب زدگان کے پاس پولیس کیا کر رہی ہے؟ کون سی ڈیوٹی ہے پولیس کی؟

جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے کہا تھا کہ کوئی ایک گاؤں بتا دیں جہاں پولیس نے سیلاب متاثرین کے لیے آپریشن کیا ہو، کتنی مجموعی نفری ہے سندھ میں؟ بتائیں پولیس کہاں کہاں تعینات ہے؟

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیاں روکنےکیلئےوسل بلوئنگ فورم متعارف کرادیا

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں مزید مہلت کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم زیادہ وقت نہیں دیں گے، ہمیں فوری رپورٹ چاہیے۔

عدالت نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو اہلکاروں کی مجموعی تعداد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ خود پیش ہوں یا سینئر افسر کو تعینات کریں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس ہو جائے پھر سماعت رکھی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اجلاس سے کچھ لینا دینا نہیں، آپ کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کرائیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی تھی-

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر

Leave a reply