کورونا لاک ڈاؤن : معروف بھارتی اداکار سڑک پر سبزیوں کا ٹھیلا لگانے پر مجبور

0
49

دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں فلموں کی ریلیز موخر ہونے اور سینما ہاؤسز بند ہونے اور فلموں کی پروڈکشن رُکنے سے شوبز انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے-

باغی ٹی وی : جہاں لاک ڈاؤن کے باعث فلموں کی پروڈکشن کا کام رکا ہوا ہے وہیں ایسے بھی کئی اداکار ہیں جو کوئی کام نہ ملنے کی وجہ سے مالی حالات کی کشیدگی کا شکار ہو چکے ہیں-

ایسے ہی ایک بھارتی اداکار جاوید حیدر ہیں جنہوں نے بالی وڈ کی 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’غلام‘ میں اداکار عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا اس کے علاوہ جاوید حیدر متعدد فلموں میں ہیرو کے دوست اور مختلف کردار ادا کرچکے ہیں۔


حال ہی میں بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اداکار جاوید حیدر سڑک پر سبزی بیچتے نظر آئے اور ساتھ ہی وہ گانے ’دنیا میں رہنا ہے تو کام کرو جی‘ پر پرفارم بھی کرتے نظر آئے۔

ڈولی بندرا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جاوید حیدر ایک اداکار ہیں آج وہ سبزی بیچ رہے ہیں۔

ڈولی بندرا کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ بات اب تک ثابت نہیں ہوئی کہ اداکار جاوید حیدر واقعی غربت اور کام نہ ملنے کے باعث سبزی بیچ رہے ہیں یا ایسا وہ صرف ویڈیو بنانے اور مداحوں کو محفوظ کرنے کی خاطر کررہے تھے۔

جبکہ کچھ کا دعوی تھا کہ اداکار جاوید حیدر نے یہ ویڈیو صرف اپنے ٹک ٹاک چینل پر فالوورز بڑھانے کی غرض سے کیا ہے۔https://twitter.com/DollyBindra/status/1275922174675574785?s=20
صارفین کے ان تبصروں پر ڈولی بندرا نے لکھا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن مہامی میں کوئی کام نہیں-


ڈولی بندرا نے لکھا کہ جاوید حیدر ہندوستان میں پیدا ہوا یہ ایک ہندوستانی اداکار ہے جو فلم بابر (2009) ، اور ٹی وی سیریز جینی اور جوجو (2012) سے وابستہ ر ہے۔ ان کی 2017 ریلیز میں ہندی ڈرامہ فلم لائف کی ایسی کی تیسی بھی شامل ہے۔

کورونا وائرس:ایکشن فلم ’مولان‘ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

Leave a reply