باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے تحریک انصاف کی حکومت میں لندن گئے، بھائی شہباز شریف ڈیڑھ برس وزیراعظم رہے لیکن نواز شریف واپس نہ آئے، اب نواز شریف نے ۲۱ اکتوبر کو واپس آنا ہے،تاہم سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے دعویِ کیا ہے کہ نواز شریف ۲۱ اکتوبر کو واپس نہیں آ رہے، نواز شریف لندن میں ہی ہیں، پاکستان میں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں،

شہباز شریف لندن گئے تھے، پاکستان واپس آئے اور دو دن بعد دوبارہ لندن چلے گئے، شہباز شریف کی دوبارہ لندن یاترا پر کئی سوال اٹھے تھے کہ شہباز شریف اب نواز شریف کو سمجھانے گئے ہیں ، اگر وہ نہ سمجھے تو نواز شریف کی واپسی پھر تاخیر کا شکار ہو جائے گی، اب وقت کے ساتھ نواز شریف کے بیانیہ میں بھی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے

سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا سلوگن ایک بار پھر بدل گیا۔ اب ان کا ارادہ ہے کہ وہ صرف ملک کا مستقبل دیکھیں گے، اب نواز شریف چاہتے ہیں کہ کسی جج یا جنرل کا احتساب نہ کیا جائے،میاں صاحب آپ کے بیانات میں اتنی تبدیلیاں دنیا کو متاثر نہیں کرتیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ن لیگ کی لندن میٹنگز میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان نے نواز شریف کو گھر بدلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اگر آپ 21 تاریخ کو پاکستان واپس نہیں آرہے تو میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ اپنی رہائش گاہ بدل لیں،آپ کے پڑوسی روزانہ کی بنیاد پر تمام افراتفری سننے کے مستحق نہیں ہیں

نواز شریف لندن میں جس گھر میں رہ رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان روزانہ کی بنیاد پر وہاں احتجاج کرتے ہیں،جس کی وجہ سے نواز شریف کے اہل محلہ کافی پریشان اور ازیت سے دوچار ہیں

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں اختلافات ہو سکتے ہیں مگر بیانیہ صرف نواز شریف کا چلے گا ، نواز شریف نے اپنے ساتھ زیادتی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تاریخ میں کوئی اتنی جلدی بے نقاب نہیں ہوا جیسے یہ ہوئے ہیں زیادتی کرنے والے بے نقاب ہو چکے، اللہ تعالیٰ ہی ان کا احتساب کریں گے

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

 

Shares: