مفتی عبدالقوی نے اب حریم شاہ کی "اصلاح ” کا بیڑا اٹھا لیا
باغی ٹی وی مفتی عبدالقوی نے حریم شاہ کو دوپٹہ دے کر اصلاح کا بیڑا اٹھا لیا، ایک انٹرویو میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں نے حریم شاہ کو کہا ہے کہ تمہارے دل میں کلمہ طیبہ ہے.اور تم کلمہ طیبہ والے ملک میں رہتی ہو. لہذا تم سر پر دوپٹہ اوڑھا کرو. ساتھ ہی مفتی عبدالقوی نے کہا کہ عنقریب اس کی حریم شاہ سے ملاقات طے پا گئی ہے اب آپ کو حریم شاہ مفتی عبدالقوی کی طرح مثبت نظر آئے گی.اس بات پر ساتھی اینکر نےکہا کہ اب حریم کی دوپٹے کے ساتھ سیلفیاں آیا کریں گی ؟ جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اگر تصویر لینا جائز ہے تو سیلفی لینا بھی جائز ہے. تصویر دوسرا لیتا ہے ،سیلفی خود اتاری جاتی ہے . اگر میری آپ کی سیلفی جائز ہے تو حریم کی سیلفی میں کیا قباحت ہے . واضحرہے کہ مفتی عبدالقوی اپنی ایسی سیلفیوں کی وجہ سے پہلے بھی مشکلات کا شکار رہے ہیں سوشل میڈیا پر معروف ہونے والی لڑکی قندیل بلوچ جس کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے قتل کردیا تھا اس وجہ سے بھی مشکلات کا شکار رہے ہیں. مفتی صاحب کا دعوی ہے کہ ان کی 70 ہزار سیلفیاںہیں.
واضح رہے کہ حریم شاہ کی پاکستان کے مختلف سیاستدانوں کے ساتھ ملاقاتیں تو ہیں لیکن حریم شاہ نے اب تک جو تصاویر وائرل کی ہیں وہ صرف تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ بنوائی جانے والی تصاویر وائرل کی ہیں، حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے لے کر جہانگیر ترین، فواد چوھدری، فیاض الحسن چوہان، شاہ محمود قریشی، گورنر پنجاب سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ تصویریں سامنے آچکی ہیں.
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
حریم شاہ کچھ عرصہ سے خبروں میں ہیں اور انہوں نے آڈیو ویڈیو لیکس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، وہ دبئی میں تھی تا ہم تین دن قبل اپنی دوست صندل خٹک کے ہمراہ پاکستان پہنچی، اب وزیراعظم نے حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ یہ کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں،.