مفتی شہاب نے بھی چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس بلالیا

پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس بلالیا ہے جبکہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے اور اوقاف ہال میں اجلاس میں رمضان کے چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان میں اجلا دوسری جانب س 22 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کی صدرات مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔ جبکہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس 22 مارچ کو نماز عصر کے بعد اوقاف ہال پشاور میں ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ جبکہ وزرات مذہبی امور کا کہنا ہے کہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور اپنی شہادتیں سپریم کورٹ یا قریبی سرکاری دفاتر میں ریکارڈ کرائیں۔

Shares: