مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا یوم وفات

0
79

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 54 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

باغی ٹی وی : مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ 30جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم محمد علی جناح کے بہن بھائیوں میں ان کے سب سے زیادہ قریب تھیں 1919 میں یونیورسٹی آف کلکتہ سے انہوں نے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ممبئی میں باقاعدہ پریکٹس کی ان کی شادی 1918 میں ہوئی تھی۔ لیکن جب 1929 میں ان کے خاوند کا انتقال ہوگیا تو وہ اپنا نجی کلینک بند کرکے بھائی کے گھر منتقل ہوگئیں۔

بھائی محمد علی جناح کے گھر منتقل ہونے کے بعد انہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا محترمہ فاطمہ جناح نے بھائی محمدعلی جناح کیساتھ ملکر آزادی تحریک میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ فاطمہ جناح آزاد وطن کے حصول کیلئے پیش پیش رہیں۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ نے تحریک پاکستان کے دوران نہ صرف مسلم خواتین کی رہنمائی کی بلکہ قائداعظم محمد علی جناح کی بھرپور اخلاقی مدد کرتے ہوئے نئے وطن کے حصول کے مشن میں‌ عملی طور پر ان کے ساتھ رہیں۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ نے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کر کے حصول پاکستان کی منزل کو آسان بنایا۔ قائداعظم کے شانہ بشانہ رہ کر ان کا حوصلہ بڑھاتیں اور سیاسی معاملات میں انھیں قابل عمل مشورے دیتیں۔ ان کی ذات میں بھی وہی اصول اور قائدانہ صلاحیت تھی جو قدرت نے ان کے بھائی کو ودیعت کر رکھی تھی-

پاکستان بننے کے بعد بھی اپنے بھائی کی طرح محترمہ میدان عمل میں متحرک رہیں۔ قائداعظم کی وفات کے بعد قوم کو مایوسی کی کیفیت نے گھیرا تو آپ نے اہل وطن کی رہنمائی کی۔ قوم کو دوبارہ سے قائد کا پیغام یاد کروایا اور اپنی تقاریر سے ان میں نئی روح پھونک دی۔ بانی پاکستان کے انتقال کے بعد فاطمہ جناح، عملی سیاست سے کنارہ کش ہوگئیں، مگر 1964 میں جب جمہوریت کے بجائے ملک میں آمریت کی جڑیں پھیلنے لگیں تو وہ ایک مرتبہ پھر عملی طور پر میدان میں اتر آئیں۔

جنرل ایوب خان نے جب 1965 میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تو فاطمہ جناح کو حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا آپ نے 1964 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا، 9 جولائی 1967 کو 73 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئیں، وصیت کے مطابق آ پ کو بھائی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے پہلو میں دفن کیا گیا-

Leave a reply