مجھ سمیت کسی کی نہیں سنی جا رہی، چودھری پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

0
55

مجھ سمیت کسی کی نہیں سنی جا رہی، چودھری پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت جاری ہے

دوران اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد پر برہم ہو گئے،اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد مجھ سمیت کسی کی نہیں سن رہا، ڈپٹی کمشنر جھوٹ بولتا ہے کہ میٹنگ میں ہوں ہوتا گھر پر ہے، فیصل آباد میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا 10کروڑ کی لاگت سے اسٹیشن بنناہے،

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کل فیصل آباد کے ڈی سی اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے انچارج کو پنجاب اسمبلی بلا لیں، خلیل طاہر سندھو نے اسپیکر کی بات نہ سننے پر ڈی سی فیصل آباد کے رویے کی مذمت کی اور کہا کہ اسپیکر کی بات نہ سننے پر افسوس ہوا ہے،

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ریسکیو 1122 کے اسٹیشن بننے کے بارے میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو اجلاس کے لئے طلب کیا تھا لیکن وہ نہیں آئے اور کوئی جواب بھی نہیں دیا جس پر آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر برہم ہو گئے،

مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم کے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کی عدم شرکت

حکومت کیا کررہی ہے؟ حکومتی اتحادی ق لیگ کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی پھٹ پڑے

Leave a reply