ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے سے بند

قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس ہوا جس میں سندھ، پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ تاہم اجلاس میں بلوچستان کے وزیر منصوبہ بندی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھاکہ توانائی بچانے کےلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل ایریاز آٹھ بجے بند ہوں گے، گرین انرجی کو فروغ دیں گے ،ایل ای ڈی بلب لگائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ دوسری جانب حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں مزید اضافہ کردیا، وفاقی ترقیاتی پروگرام 1150 ارب روپے کا ہوگا۔ دستاویز کے مطابق 950 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات وفاقی حکومت کرے گی، 200 ارب روپے منصوبے نجی شراکت داری سے مکمل کیے جائیں گے۔ دستاویزات کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان کا ترقیاتی پروگرام 2709 ارب روپے کا ہوگا، وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 485 ارب اور کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 215 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 61 ارب، ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 90 ارب جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 57 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

Shares: