ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ حکومت نے اخراجات میں کمی کی، مشیر خزانہ

0
39

ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے حکومت نے اخراجات میں کمی کی، مشیر خزانہ

باغی ٹی وی :مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ماضی میں لیے گئے قرض کے 5 ہزار ارب روپے واپس کیے، حکومت نے ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے مراعات دیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی۔

مشیز خزانہ حفیظ شیخ نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ماضی میں لیے گئے قرض کے 5 ہزار ارب روپے واپس کیے، 20 ارب ڈالر خسارہ کو کم کر کے 3 ارب کر دیا گیا، حکومت نے ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے مراعات دیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی، صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے فنڈز کم کیے گئے، ہم نے کسی ادارے، کسی وزارت کو سپلیمنٹری گرانٹ نہیں دی۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کورونا کی وجہ سے ٹیکس ریونیو متاثر ہوا، کورونا سے پہلے ٹیکس بڑھنے کی سطح 17 فیصد تھی، کورونا وائرس کے دوران ایک ہزار 240 ارب کا پیکج دیا، رواں سال سٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا، ٹیکسز کے نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کی، حکومت نے بلاتعصب ایک کروڑ 60 لاکھ پاکستانیوں کو امداد دی، ملکی تاریخ میں پہلی بار 250 ارب روپے لوگوں کو دیئے گئے، کورونا سے بے روزگار ہونیوالوں کو نقد امداد دی گئی۔

مشیر خزانہ نے کہا زراعت کیلئے 280 ارب روپے کا پیکج دیا، حکومت نے کاروباری طبقے کو سستے قرضے فراہم کیے، چھوٹے کاروبار کے 3 ماہ کے بجلی بل خود بھرے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، سیمنٹ کی سیل 33 فیصد بڑھی.
ادھر وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، معاشرے کے کمزور طبقہ کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے، جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدو جہد کا اصل مقصد ہے۔ریاست مدینہ بنانے کے لیے مثالی اقدامات کرنا ہوں گے،ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، کمزور طبقے کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے، 1996میں جدوجہد کا آغاز کیا جو ابھی جاری ہے،

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

وزارت قانون کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، کامیابیاں بتا دیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں کامیابی حاصل کی، ہماری جدوجہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے، کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے، مدینہ کی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دینا چاہتا ہوں، تعلیمی نصاب میں مدینہ کی فلاحی ریاست کا تصور شامل کریں گے، شفقت محمود سے کہا ہے نصاب میں ریاست مدینہ کا تصور شامل کریں، ابتدائی طور پر آٹھویں اور نویں جماعت کیلئے نصاب تیار ہوگا۔مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں،ہماری ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہےتمام شعبوں میں اصلاحات کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے

Leave a reply