ملکی اداروں پر بہتان تراشی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گئی ہے،شرجیل میمن

0
33
کلمہ پڑھ کہ کہتا ہوں یہ امریکی سازش نہیں اپنی کارکردگی سے نکلے،شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر الزامات قابل مذمت ہیں ، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے انتخاب کا کریڈٹ خود عمران خان لیتے رہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اپنے خلاف متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے فارن فنڈنگ کیس میں وہ پھنس چکے ہیں، ملکی اداروں پر بہتان تراشی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گئی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم افواج پاکستان، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور تمام اداروں کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کے رہنما ملکی اداروں پر ہرزہ سرائی سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے اور منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی۔

الیکشن کمیشن کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرنے کا اعلان

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے چیف الیکشن کمشنر کے رویےکے خلاف احتجاج کرے گی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت کا شیڈول جاری کردیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل ہوگی۔

لاہور میں ایک بڑی جماعت کے جھنڈے اتار دیے گئے

Leave a reply