ملکی معاشی صورتحال کے بارے میں کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط بے بنیاد. وزارت اطلاعات
ملکی معاشی صورتحال کے بارے میں کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط بے بنیاد ہیں. وزارت اطلاعات
وزارت اطلاعات و نشریات نے ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کے کچھ حصوں میں گردش کرنے والے کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیا ہے۔ آج بدھ کو وزارت اطلاعات کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط جعلی ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدام ہے بلکہ یہ قومی نقصان کا بھی باعث ہے۔ غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ جعلی خط میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر سہولیات میں کمی کا ذکر ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں مالی ایمرجنسی لگانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ غلط خبروں کا پھیلانا غیرقانونی ہی نہیں بلکہ غیر اخلاقی بھی ہے، غلط خبریں پھیلا کرقوم کی خدمت نہیں کی جا رہی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
وزارت اطلاعات کے مطابق وہ بار بار واضح کرچکے کہ کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری کردہ مجوزہ خط کا حقیقت سے تعلق نہیں اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ایسی خبروں کو مسترد کرے۔ جبکہ ایسی غلط خبریں پھیلانے والوں کیخلاف وقت آنے پر سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ ایسا کرنا ای جرم ہے اور اس سے لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے.