ملتان کی یونیورسٹی میں بھارتی ترنگا لہرائے جانے پر ترجمان کا ردعمل

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کی یونیورسٹی میں بھارتی ترنگا لہرائے جانے پر ترجمان کا بیان سامنے‌ آیا ہے

ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے,ایونٹ 3 ہفتے قبل یونائیٹڈ نیشن کی طرز پر منعقد کروایا گیا ایونٹ کے دوران مختلف سرکاری و نجی میڈیکل اداروں نے اپنے خاکے پیش کئے شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کی ٹیم کی جانب سے بھارتی ثقافت کا خاکہ پیش کیا گیا,بھارتی ثقافت کے حوالے سے بھی چند کرداروں کو چند منٹ کے دوران پیش کیا گیا ,خاکے سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ کو لاعلم رکھا گیا,

ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ویڈیو سامنے آنے کے فوری بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے ,تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کریگی ,کمیٹی آرگنائزر سمیت دیگر متعلقہ افراد سے مکمل چھان بین کرے گی,

باغی ٹی وی کو ملنے والی معلومات کے مطابق تقریبا ایک ماہ قبل کالج میں زیر تعلیم مختلف ممالک کے طلبہ و طالبات کی مشترکہ تقریب میں ان طلبہ نے اپنے اپنے ممالکے کے جھنڈے لہرائے جس میں بھارتی بھی شامل تھے

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

Leave a reply