زیادتی کیس، ملزم عمران کو عمر قید کی سزا

court

عمران کو زیادتی کیس میں سزا سنا دی گئی،

واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کا ہے،لاہور کی سیشن عدالت نے ملزم عمران کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم پر عمران پر کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا جو عدالت میں ثابت ہو گیا، جس پر آج عدالت نے فیصلہ سنایا اور ملزم عمران کو عمر قید کی سزا دے دی،عدالت نے ملزم عمران کو دس لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی، ایڈیشنل سیشن جج کنیزہ فائزہ بھٹی نے ملزم کے کیس کا فیصلہ سنایا

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزم عمران کے خلاف تمام تر شواہد موجود ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بھی ملزم قصوروار قرار پایا ہے،عدالت نے تمام شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا ،ملزم کے خلاف تھانہ ساندہ لاہور میں بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا.

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

Comments are closed.