لاہور ہائیکورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر پولیس کے قبضہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے شہری ایم ذکی کی درخواست پر سماعت کی

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے سپیشل برانچ کے بندے درخواستگزاروں کے پیچھے لگا رکھے ہیں،پولیس درخواستگزاروں کو ہراساں کر رہی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ آئی جی پنجاب کو تحریری درخواست دیں، آئی جی پنجاب تمام پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج نہ کریں تو میرے پاس آجائیے گا،2003میں معاہدہ ہوا لیکن ابھی تک قبضہ نہیں دیااگر اس ملک میں پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو پرسان حال نہیں،

آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے اور بیان دیا کہ ہم نے آج تک کبھی انہیں قبضہ نہیں دیا ،عدالت نے کہا کہ آئی جی پنجاب حلف نامہ جمع کرائیں،عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ جو متبادل جگہ آپ نے لی اس کا کیا کیا؟ جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ وفاقی یا صوبائی حکومت کی زمین کو ہم ٹرانسفر کرنے کے مجاز نہیں، عدالت نے 24 گھنٹے میں 72 کنال زمین فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کیا پولیس کا کام یہ ہے کہ ملک میں اندھیر نگری شروع کرے؟ سڑکیں آپ سے سنبھالی نہیں جاتے، ملزم آ پ سے گرفتار نہیں ہوتے، اشتہاری پولیس سے پکڑے نہیں جاتے، پولیس افسر پلاٹوں پر قبضوں کے کام کر رہے ہیں، اب یہ پولیس والے سرکاری زمین پر بھی قبضہ کر کے بیٹھے ہیں، ایلیٹ سکول نے کس طرح متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین لے لی،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ پولیس اتنی قبضہ گیر ہے؟ یہ پولیس کی اس ملک میں  اندھیر نگری ہے، پولیس لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر کے اپنے دفتر بنا رہی ہے، سرکاری وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کی زمین پر ایلیٹ ٹریننگ سکول بنایا گیا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ زمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین ہے، یہ ٹرسٹ پراپرٹی ہے، وفاقی حکومت ٹرسٹ پراپرٹی کی بندر بانٹ نہیں کر سکتی،مجھے یہ بتائیں کہ پولیس نے قبضہ کس طرح کیا ہے؟میں وردیاں شردیاں اتروا کر بھیجوں گا،عدالت نے آئی جی پنجاب تعیناتی کیس کے ساتھ کیس لف کرنے کی ہدایت کردی

عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شکر کریں آپ کو خفیہ جیل میں نہیں ڈالا،عابد ملہی ان سے پکڑا نہیں جاتا جب پکڑا جاتا ہے تو 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیتے ہیں،یہ حکومت پولیس کی آلہ کار بن سکتی ہے عدالتیں نہیں،

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

درخواست گزار نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی 72کینال 6مرلہ اراضی پر ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بنایا گیا متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی کے بدلے میں محکمہ پولیس نے 72کینال اراضی دی ،محکمہ پولیس نے قانون پر عمل نہیں کیا ڈی آئی جی ایلیٹ فورس اب نے آدم اراضی پر بھی قبضہ کررہا ہے عدالت متبادل اراضی پر پولیس کو قبضہ سے روکنے کا حکم جاری کرے

Shares: