ممبئی حملوں کی بارہویں سالگرہ،سکھ فار جسٹس کا بڑا اعلان ،مودی سرکار کی نیندیں حرام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی حملوں کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر سکھ فار جسٹس نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کر دیں
خالصتان کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس نے پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں سے 26 نومبر کو دہلی کے انڈیا گیٹ پر خالصتان کا پرچم بلند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے پیش نظر بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں نے دہلی میں سخت نگرانی رکھنے کے لیے سیکورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔
بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا کہ سکھ فار جسٹس نے دہلی کے انڈیا گیٹ پر خالصتان کا پرچم لہرانے کا اعلان کیا ہے اس لئے کڑی نگاہ رکھی جائے، خالصتان کر پرچم لہرانے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے اور ایسی کسی بھی تقریب کو منعقد نہ ہونے دیا جائے، دہلی کے انڈیا گیٹ کے اطراف میں سی سی ٹی وی کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائے
سکھ فار جسٹس نے یہ بات ایسے وقت میں کی جب مودی سرکار کے خلاف بھارت میں کسان سراپا احتجاج ہیں، 26 نومبر کو 10 سنٹرل ٹریڈ یونین نے عوامی سیکٹر کی یونٹوں کی نجکاری اور نئے لیبر و زرعی ایکٹ جیسے مرکز کے فیصلوں کے خلاف ملک گیر عام ہڑتال کا اعلان کیا ہےجبکہ انھوں نے 26 نومبر اور 27 نومبر کو دو روزہ کسان تحریک کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
بھلے ہی گزشتہ کچھ مہینوں میں علیحدگی پسند گروپ کے کئی اقدام ناکام ہو گئے ہوں، لیکن ہندوستانی ایجنسیاں راجدھانی کے ساتھ ہی ملک بھر میں نظامِ قانون کی حالت کے ساتھ ساتھ امن و امان کو بہتر بنائے رکھنے کے لیے ہر ممکن ترکیب کر رہی ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیاں ایسے اِن پٹس کو درکنار نہ کرتے ہوئے مکمل احتیاط برتنا چاہتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ
داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟
کراچی میں ممبئی طرز کا حملہ کیا گیا،وزیراعظم عمران خان
بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری
دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ
کل جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد بھی آپکے ماموں کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے؟ وینا ملک
اسٹاک ایکسچینج ،بھارتی ٹویٹر ہینڈل نے 12 روز قبل ٹویٹ میں دی تھی ممکنہ حملے کی دھمکی
اسی کسان تحریک سے سکھ فار جسٹس نے اپیل کی ہے کہ بھارت کے خلاف احتجاج کرنا ہے تو26 نومبر کو انڈیا گیٹ پر خالصتان کا پرچم لہرایا جائے۔
سکھ فار جسٹس نے ایک ویڈیو پیغام میں کسانوں سے 25 نومبر کو دہلی پہنچنے کی اپیل کی اور کہا کہ دہلی میں گرودواروں بنگلہ صاحب، رقاب گنج، شیش گنج صاحب اور مجنوں کا ٹیلہ جیسے مقامات پر ان کے رات میں ٹھہرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہیں پر انھیں انڈیا گیٹ پر لہرانے کے لیے خالصتان کے پرچم دیئے جائیں گے۔
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
سکھ فار جسٹس نے 26 نومبر کو ممبئی حملوں کی سالگرہ کے روز ہی خالصتان کے پرچم لہرانے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے بھارت میں تہلکہ مچا ہوا ہے،کہ اب خالصتان تحریک دہلی میں بھی پہنچ چکی ہے
26 نومبر 2008 کو ممبئی میں ہونے والے ایک حملے میں 166 لوگ مارے گئے تھے اور 300 سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔
سکھ فار جسٹس کو بھارت نے کالعدم قرار دے رکھا ہے جبکہ اسکے رہنماؤں کے اثاثے بھی ضبط کئے یوئے ہیں.