تجارت گروپ آف پبلیکیشن کا روزانہ آفتاب کے چیف ایڈیٹر ممتاز طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت
چیف ایڈیٹر روزنامہ آفتاب ممتاز احمد طاہر قضا الہی سے انتقال کر گئے جبکہ مرحوم کا نماز جنازہ لاہور عسکری 10 کی مسجد گراونڈ میں ادا کر دیا گیا ہے اور نماز جنازہ میں سنیئر صحافی مجیب الرحمان شامی سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ہے اور مرحوم کیلئے ان کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کی گئی ہے.
چیف ایڈیٹر ڈیلی آفتاب ممتاز احمد طاہر قضا الہی سے انتقال کر گئے
مرحوم کا نماز جنازہ لاہور عسکری 10 کی مسجد گراونڈ میں ادا کر دیا گیا
نماز جنازہ میں سنیئر صحافی مجیب الرحمان شامی سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ کی شرکت #khabraindigital#channelfivepakistan#dailyaftab pic.twitter.com/Kc7rMsy4nC— Khabrain Digital (@daily_khabrain) March 30, 2023
واضح رہے کہ جمیل اطہر قاضی چیف ایڈیٹر روزنامہ تجارت عرفان اطہر قاضی ایڈیٹر روزنامہ جرات، عمران اطہر قاضی ایڈیٹر روزنامہ تجارت نے ممتاز صحافی اور روزنامہ آفتاب لاہور کے مدیر اعلی ممتاز طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ انہوں نے مرحوم کے لیئے دعا کی ہے اور ان کے لواحقین کے صبر کیلئے دعا کی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں کا کام کیسا لگتا ہے؟ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
ممتاز احمد طاہر صاحب جید صحافی جن کی شعبہ صحافت کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔ پچھلے 50 سال سے خصوصا علاقائی اخبارات کے فروغ اور استحکام کیلئے کام کرنے والی شخصیت کا اس دار فانی سے جانا ریجنل میڈیا کیلئے ایک خلا پیدا کرگیا ہے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ pic.twitter.com/K2XwAQQghk
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 30, 2023
جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ممتاز طاہر کے انتقال پر لکھا کہ "ممتاز احمد طاہر صاحب جید صحافی جن کی شعبہ صحافت کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔ پچھلے 50 سال سے خصوصا علاقائی اخبارات کے فروغ اور استحکام کیلئے کام کرنے والی شخصیت کا اس دار فانی سے جانا ریجنل میڈیا کیلئے ایک خلا پیدا کرگیا ہے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔”








