سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے علی پارک میں جامعہ غوثیہ میں ختم قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گناہوں سے بچنا اور عبادت کرنا اہم ہے، قرآن کو پڑھنا ہی نہیں سمجھنا اور عمل کرنا اہم ہے،

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ زندگی گزارنے کے اسلوب قرآن کے ذریعے اللہ نے ہمیں بتلا دئیے ،ایک زندگی سے ہی گھر اور معاشرہ وجود میں آتا ہے، معاشرے میں سب سے اہم بات تربیت اور دیانت ہے، ہمیں اپنے معاملات میں دیانت اور خدمت کا شعار اپنانا ہوگا، معاملات میں دیانت ہی ہمارے دین کی اساس ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں میرا سیاسی مقصد نہیں ہے،پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے معاملات درست نہیں ہیں،ہمارے بچوں نے ملک کی تعلیم اور تربیت سنبھالنی ہے،آج ہم ملک کی بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں،یہ جنگ اس لئے لڑنی پڑ رہی ہے کہ ہم دین کے اسلوب سے ہٹ گئے ہیں،زندگی کےمعاملات کی پوچھ گچھ ضرور ہوگی، بچوں کی تعلیم وتربیت کی ہے یا نہیں اس کی باز پرس ضرور ہوگی، جب ہم لوگ اپنے اندر جھانک کردیکھیں گے تو ہمیں اپنی خامیاں اور کوتاہیاں دکھائی دیں گی، ہمیں اپنے اندر سے منافقت ختم کرنا ہوگی اپنی اناوں کو ختم کرنا ہو گا، لوگوں نے ڈیم کی رقم جو دی ہے محفوظ ہاتھوں میں ہے، ڈیم کی رقم دس ارب جمع ہوئی تھی،اس رقم کی حفاظت کےلئے پانچ رکنی بنچ تشکیل دیاتھا،اس رقم کو بنچ نے انویسٹ کردیا تھا جو بڑھ کر17 ارب روہے ہوگیا،دنیا سے ماہرین کو بلاکر جو ہم نے سٹڈی کرائی اس کے مطابق پاکستان سے سال 2025 تک پانی ختم ہوجانا تھا

سینئیر قانون دان رفاقت کاہلوں اور دیگر مقررین نے بھی ختم قرآن کی تقریب سے خطاب کیا،مسجد میں موجود شہری نے ڈیم سے متعلق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے سوال کیا، انتظامیہ نے سوال کرنے والے شہری کو بات کرنے سے منع کرنا چاہا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوال کرنے والے کو سوال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مسجدکی انتظامیہ کو منع کرنے سے روک دیا اور کہا کہ ڈیم کے بارے سوال کرنا ہر اس شخص کا حق ہے جس نے ڈیم فنڈ میں دس روپے بھی جمع کرائے۔ ،سوال کرنا آپ کا حق ہے جس نے دس روپے بھی دئیے وہ مجھ سے سوال کرنے کا استحقاق رکھتا ہے،جس سپیڈ سے ہم ڈیم کی تعمیر کرانا چاہتے تھے اس میں جو رکاوٹیں آئیں وہ ذکر نہیں کرنا چاہتا، پاکستان کی بقاء کے لئے ڈیم بنانے کا آغاز کیا،اسی لئے کہا کہ اس کا نام بدل کر ہاکستان ڈیم رکھ دیا جائے، پانی ہم سب کی زندگی کےلئے لازم ہے ہوری دنیا کو فیکٹری میں بدل دیاجائے تو دوگیلن پانی نہیں بن سکتا ہانی قدرت کی سب سے بڑی نعمت ہےجو خدا ہی بھیجتا ہے ،

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ڈیم فنڈ کے حوالے سے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے ،درخواست عدنان اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے ڈیم فنڈ پر چیف جسٹس کا اختیار ختم کرنے کیلیے درخواست دائرکی گئی ہے،،مقامی وکیل عدنان اقبال کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جتنی رقم ڈیم فنڈ میں جمع ہوئی اس سے زیادہ اس سرگرمی کی تشہیر پر لگی 13 ارب کی تشہیری مہم سے 10 ارب روپے حاصل کیے گئے ڈیم فنڈز کے اکاﺅنٹ ٹائٹل سے چیف جسٹس کا نام ہٹایا جائے اورحتمی فیصلے تک رجسٹرار سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈز پر اختیار کو معطل کیا جائے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کیا جائے ،ثاقب نثار سے پوچھا جائے کس حیثیت میں عدلیہ کو غیرمتعلقہ کام میں ملوث کیا

Shares: