مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی سندھ بنائے جانے کا امکان

سندھ کابینہ کے حوالے سے پی پی قیادت کی جانب سے فیصلے جلد متوقع ہیں-
0
131
murad ali shah

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں برتری حاصل کرنے کے بعد سندھ میں حکومت بنانے اور کابینہ میں وزارتوں کے قلمدان دینے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اعلی کے لئے سید مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی بنایا جائے گا، جس کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراداری اور آصف زرداری نے منظور دے دی ہےاس کے علاوہ کابینہ میں شرجیل میمن، ناصرشاہ، سعید غنی، امتیاز شیخ، سہیل انور سیال، ارباب لطف اللہ، اسماعیل راہو، عذرا پیچوہو، سردار شاہ، مکیش چاؤلہ ، مخدوم محبوب الزمان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

جام خان شورو، تیمور تالپور کو بھی سندھ کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم دونوں میں سے کسی ایک کو وزارت دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا،سندھ کابینہ کے حوالے سے پی پی قیادت کی جانب سے فیصلے جلد متوقع ہیں-

پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

دوسری جانب پاور شیئرنگ فارمولے پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے،سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، نیئربخاری، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی ، شازیہ مری، سرفر از بگٹی اجلاس میں شریک ہیں، اس کے علاوہ تاج حیدر ، سعیدغنی، مراد علی شاہ ، عبدالقادر پٹیل اور دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔

راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

Leave a reply