مراد علی شاہ جس طرح کرونا کےخلاف متحرک ہیں ، قابل صد احترام ،قومی اعزاز سے نوازا جائے ، باقی وزرا ئے اعلیٰ بھی سبق سیکھیں ، مبشرلقمان

0
46

مراد علی شاہ جس طرح کرونا کےخلاف متحرک ہیں ، قابل صد احترام ، باقی وزرا ئے اعلیٰ بھی سبق سیکھیں ، باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کےخلاف جس طرح سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جدوجہد کی اورایک منظم انداز سے کرونا کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں ان کی خدمات پرمعروف صحافی سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان داد دیئے بغیر نہ رہ سکے

 

سینیئرتجزیہ نگارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرسندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا وائرس جس طرح سندھ میں حملہ آور ہوا اورجس احسن انداز سے مراد علی شاہ نے اس کے خلاف مزاحمت کی اورعوام کوریلیف دینے کی تمام ترکوششیں بروئے کارلائے اس پرمراد علی شاہ کو ضرور قومی اعزاز سے نوازنا چاہیے

مبشرلقمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی مراد علی شاہ کو فالو کرنا چاہیے تاکہ بہتر سے بہتر انداز میں کرونا کے خلاف کامیاب کوششیں کی جائیں ،جس انداز سے مراد علی شاہ نے کرونا کے خلاف منظم منصوبہ بندی سے کام جاری رکھا ہوا ہے اس سے ایک اچھے وزیراعلٰیٰ کی مراد بھی پوری ہوگئی

یاد رہے کہ معروف صحافی اورسنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان وہ واحد صحافی ہیں جنہوں کرونا کی تباہ کاریوں کو محسوس کرتے ہوئے شروع دن سے ہی اس کے خلاف نہ صرف قلم اورزبان کا جہاد جاری رکھا بلکہ اپنے مالی وسائل سے بھی کرونا کے خلاف مزاحمت کرنے والوں میں شامل ہیں

Leave a reply